ETV Bharat / bharat

world environment day: ماحولیات کے تحفظ کی خاطر جب خواتین نے جان کی بازی لگادی تھی - اردو نیوز

عالمی یوم ماحولیات پانچ جون کو منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد ماحولیات کے تئیں بیداری پیدا کرنا ہے۔ جدیدیت کے اس دور میں ماحولیات کی آلودگی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ جس سے انسانی زندگی میں خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ اسی خطرات کے مدنظر سنہ 1973 میں بھارت میں چپکو تحریک نے جنم لیا، جو تاریخی تحریک تھی۔ جب اتراکھنڈ کے پہاڑی اضلاع کے جنگلات میں درختوں کی بے تحاشہ کٹائی ہو رہی تھی۔ تب خواتین نے اپنی جان کی بازی لگا دی تھی۔

world environment day 2021: women role in chipko movement
ماحولیات کے تحفظ کی خاطر جب خواتین نے جان کی بازی لگا دی تھی
author img

By

Published : Jun 5, 2021, 2:13 PM IST

دراصل اتراکھنڈ کے پہاڑی اضلاع کے جنگلات میں درختوں کی بے تحاشہ کٹائی ہو رہی تھی، جس سے عاجز آکر چمولی ضلع کے رینی گاؤں میں خواتین آگے آئیں۔ سنہ 1973 میں گورا دیوی کی قیادت میں گاؤں کے لوگوں نے پیڑوں کی کٹائی کی مخالفت میں اپنی جان کی بازی لگا دی۔ اور انہوں نے پیڑوں کو گھیر لیا تھا۔ خواتین پوری رات پیڑوں سے چپکی رہیں۔ اگلے دن یہ خبر آگ کی طرح پھیل گئی اور آس پاس کے گاؤں میں بھی درختوں کو بچانے کے لیے لوگ پیڑ سے چپکنے لگے، یہ تحریک تاریخی بن گئی۔ جس کے بعد مرکزی حکومت نے جنگلات کے تحفظ کا قانون بنایا تھا۔

دیکھیں ویڈیو

اس تحریک میں خواتین، بچوں اور مردوں نے درختوں سے لپٹ کر غیر قانونی کٹائی کی شدید مخالفت کی تھی۔

chipko movement
چپکو تحریک

سنہ 1973 میں شروع ہونے والی اس تحریک کی بازگشت حکومت تک پہنچی تھی۔ اس تحریک کا اثر اس وقت کی مرکز کی سیاست میں ماحولیات کا ایجنڈا بنا۔ اس تحریک کے پیش نظر مرکزی حکومت نے جنگلات کے تحفظ کا قانون نافذ کیا۔ اس ایکٹ کا بنیادی مقصد جنگلات کی حفاظت اور ماحولیات کو بہتر بنانا تھا۔

chipko movement
چپکو تحریک

چپکو تحریک کی وجہ سے سنہ 1980 میں اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی نے ایک قانون بنایا تھا۔ جس کے تحت ملک کے تمام ہمالیائی خطوں میں جنگلات کی کٹائی پر 15 سال کی پابندی عائد کردی گئی تھی۔ اس تحریک کی وجہ سے خواتین کو ایک منفرد شناخت ملی تھی۔

gaura devi
گورا دیوی

مزید پڑھیں:

world environment day: عالمی یومِ ماحولیات کا مقصد

chipko movement
چپکو تحریک

اس تحریک کی قیادت گوروا دیوی نے کی، جو ایک تاریخ بن گئیں۔ ان کی کوششوں سے چپکو تحریک کو عالمی سطح پر جگہ ملی۔ اس تحریک میں مشہور ماہر ماحولیات سندر لال بہوگونا، کامریڈ گووند سنگھ راوت، چندی پرساد بھٹ سمیت کئی لوگ شامل تھے۔ ان لوگوں نے ہی دنیا کو بتایا کہ پانی، جنگلات اور زمین انسانی زندگی اور اس کائنات کے وجود کے لئے کتنے اہم ہیں۔

world environment day:

ماحولیات کے تحفظ کی خاطر جب خواتین نے جان کی بازی لگادی تھی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.