پی سی آر کی پولیس ڈپٹی کمشنر ایشا پانڈے نے ’یو این آئی‘ کو بتایا کہ پیر-منگل کی وسطی رات تقریباً دو بجے یمناپار کے اشوک نگر کے ایک شخص نے فون پر بیوی کے دردِ زہ ہونے کی اطلاع دی۔ اس نے اسپتال تک پہنچانے کی مدد مانگی۔ اسی حلقے میں سکیورٹی گشت لگانے والے اے ایس آئی لائق سنگھ اور ہیڈ کانسٹیبل وین کے ساتھ فوراً موقع پر پہنچ گئے۔ انہوں نے بغیر وقت ضائع کیے مدد کی پیش کش کی۔ خاتون کو ان کے رشتہ داروں کی مدد سے وین پر چڑھایا گیا اور پھر لال بہادر شاستری اسپتال لایا جارہا تھا، تو اس وقت راستے میں ہی اس نے ایک بچے کو جنم دیا۔
یہ بھی پڑھیں:مرکز نظام الدین کی چابیاں مولانا سعد کے اہل خانہ کو سوپنے کا حکم
انہوں نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے خاتون اور اس کے نو زائدہ بچے کو ضروری طبی سہولت دی اور بہ حفاظت پہنچاکر اسپتال میں داخل کروادیا۔
خاتون کے اہل خانہ کے اراکین نے دہلی پولیس اہلکاروں کے اس انسانی برتاؤ کے تئیں شکریہ ادا کیا ہے۔
یو این آئی