آج جدید طب کی مدد سے ہماری زندگی میں بہت سی ایسی چیزیں ممکن ہو گئی ہیں جن کے بارے میں پہلے لوگ سوچ بھی نہیں سکتے تھے۔ حال ہی میں تلنگانہ میں اس کی مثال دیکھنے کو ملی، جہاں شوہر کی موت کے 11 ماہ بعد جدید طبی طریقے سے ایک خاتون حاملہ ہو گئی۔ دراصل منچیریال کے ایک جوڑے کی شادی سال 2013 میں ہوئی تھی لیکن ان کے ہاں 7 سال تک کوئی اولاد نہیں ہوئی۔ جس کے بعد انہوں نے 2020 میں ورنگل کے اویسس فرٹیلیٹی سنٹر سے علاج کروانا شروع کیا۔ دریں اثنا مارچ میں ڈاکٹروں نے جانچ کے لیے جوڑے سے خاتون کا بیضہ اور اس کے شوہر سے منی کا نمونہ حاصل کیا تھا لیکن 2021 میں کورونا کی وجہ سے شوہر کا انتقال ہوگیا۔ شوہر کی موت کے بعد خاتون ساس کے ساتھ رہنے لگی اور وہ پوری طرح ٹوٹ چکی تھی۔ Woman Gives Birth To A Baby Boy 11 Months After Her Husband's Death
بعدازاں خاتون ورنگل کے اسپتال میں موجود اپنے شوہر کی منی سے حاملہ ہونا چاہتی تھی۔ اس نے یہ بات اپنی ساس کو بتائی اور ان کی اجازت کے بعد ڈاکٹروں سے رابطہ کیا۔ مزید یہ کہ عدالت نے بھی خاتون کو بغیر کسی قانونی دشواری کے منظوری دے دی۔ اس کے بعد ڈاکٹروں نے اگست 2021 میں خاتون کے بیضے اور اس کے شوہر کے منی سے آئی وی ایف کا عمل شروع کیا اور اس سال 22 مارچ کو خاتون نے بیٹے کو جنم دیا۔ اب خاتون اور اس کے گھر والے ایک بار پھر بچے کی کلکاریوں سے خوش ہیں۔