ETV Bharat / bharat

Youth Festival 2023: ایس ایس پی بڈگام نے یوتھ فیسٹیول کا افتتاح کیا - یوتھ فیسٹیول 2023

ضلع بڈگام میں جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے یوتھ فیسٹیول 2023 کا انعقاد کیا گیا، جس کا افتتاح ایس ایس پی بڈگام طاہر گیلانی نے کیا۔ اس موقع پر فیسٹیول میں شریک تمام کھلاڑیوں نے خوشی کا اظہار کیا۔

ایس ایس پی بڈگام نے یوتھ فیسٹیول 2023 کا افتتاح کیا

author img

By

Published : Jan 17, 2023, 11:57 AM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ایس ایس پی بڈگام طاہر گیلانی نے انڈور اسٹیڈیم بڈگام میں ونٹر اسپورٹس اینڈ یوتھ فیسٹیول 2023 کا افتتاح کیا۔ یہ تقریب جموں و کشمیر پولیس کی سوک لایکشن پروگرام کے تحت منعقد کی گئی ہے۔ بیڈمنٹن، تائیکوانڈو اور والی بال سمیت تین مختلف کھیلوں کے مقابلوں پر مشتمل اس ایونٹ میں اوپن پینٹنگ مقابلے بھی ہوں گے، جس میں ضلع سے سینکڑوں نوجوان کھلاڑی بشمول لڑکیاں بھی شرکت کر رہی ہیں۔ اس موقع پر فیسٹیول میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں نے فیسٹیول منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ ہمارے لیے ایک سنہرہ موقع ہے جس کے ذریعہ ہم اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکتے ہیں اور ملک بھر میں ریاست کا نام روشن کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:۔ Doda Youth Festival 2022 ڈوڈہ میں میگا یوتھ فیسٹیول 2022 کا انعقاد

مذکورہ فیسٹیول کے افتتاحی روز بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں مرد کیٹیگری میں 12 اور خواتین کیٹیگری میں 16 میچز کھیلے گئے۔ اسی طرح تائیکوانڈو میں سینئر ویٹ کیٹیگری میں 39 اور جونیئر ویٹ کیٹیگری میں 32 فائٹس منعقد کی گئیں۔ ایس ایس پی بڈگام نے اپنے پیغام میں ان کھیلوں کے میلے میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں پر زور دیا کہ وہ اپنے میچز پیشہ ورانہ مہارت اور کھیل کے جذبے کے ساتھ کھیلیں۔ بڈگام پولیس کی جانب سے منعقد ہونے والے اس طرح کے کھیلوں کی سرگرمیوں کا مقصد کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کو پہلے اپنے اندر تلاش کرنے اور پھر اس کو تراشے اور ساتھ ہی اپنی توانائی کو صحیح سمت میں استعمال کرنے کے لیے ایک بہتر پلیٹ فارم فراہم کرتی ہیں۔ اس موقع پر ایس پی بڈگام گوہر احمد، ڈی وائی ایس پی (ڈی اے آر)، ڈی پی ایل بڈگام اویس رشید، ڈی وائی ایس پی (پی) فیصل رشو اور ڈی ایس پی (پی) مبشر زرگر بھی موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.