ETV Bharat / bharat

Parliament's Winter Session پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس نومبر کے بجائے دسمبر میں ہوگا - winter session of parliament

سرمائی اجلاس عام طور پر نومبر کے تیسرے ہفتے میں شروع ہوتا ہے۔ سیشن کے دوران تقریباً 20 نشستیں ہوتی ہیں، لیکن ایسی مثالیں بھی موجود ہیں جب دسمبر 2017 اور 2018 میں سیشن منعقد ہوا تھا۔ Parliament's Winter Session

Parliament's Winter Session
پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس نومبر کے بجائے دسمبر میں منعقد ہوگا
author img

By

Published : Nov 12, 2022, 10:54 AM IST

نئی دہلی: پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس دسمبر 2022 کے پہلے ہفتے میں شروع ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس نومبر کے بجائے اب دسمبر کے پہلے ہفتے میں شروع ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 7 سے 29 دسمبر تک اجلاس منعقد کرنے کی تجویز ہے۔ تاریخوں سے متعلق حتمی فیصلہ کابینہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کرے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ جب کہ اجلاس پرانی عمارت میں منعقد ہونے کا امکان ہے۔ Parliament's Winter Session

بتادیں کہ پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس عام طور پر نومبر کے تیسرے ہفتے میں شروع ہوتا ہے۔ سیشن کے دوران تقریباً 20 نشستیں ہوتی ہیں۔ لیکن ایسی مثالیں بھی موجود ہیں جب دسمبر 2017 اور 2018 میں سیشن منعقد ہوا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بار اجلاس دسمبر کے پہلے ہفتے میں شروع ہونے کا امکان ہے۔ گجرات اسمبلی کے انتخابات یکم اور 5 دسمبر کو ہوں گے، جب کہ گجرات اور ہماچل پردیش دونوں ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی 8 دسمبر کو ہوگی۔

حکومت کا مقصد سرمائی اجلاس کے آغاز سے قبل نئی عمارت کی تعمیر مکمل کرنا تھا، لیکن کچھ تعمیراتی کام شیڈول کے مطابق نہیں ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمارت مکمل طور پر تیار ہونے کے بعد بھی عملے کو تربیت دینے کے لیے تقریباً 15-20 دن درکار ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اب ایسا لگ رہا ہے کہ آئندہ برس کا بجٹ اجلاس نئی عمارت میں ہو سکتا ہے۔ پرانی عمارت میں ہی سرمائی اجلاس کے انعقاد کا انتظام شروع کر دیا گیا ہے۔ مرکزی وزیر قانون کرن رجیجو نے پہلے کہا تھا کہ مرکز سرمائی اجلاس کے دوران 1500 سے زیادہ پرانے قوانین کو منسوخ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.