ETV Bharat / bharat

پورا ملک مدھیہ پردیش کے سیلاب متاثرین کے ساتھ : مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتےکےروز کہا کہ مدھیہ پردیش کے کئی اضلاع اس وقت سیلاب کے بحران کا سامنا کر رہے ہیں اور مرکزی حکومت بحران کی اس گھڑی میں ریاست کے ساتھ ہے۔

پورا ملک مدھیہ پردیش کے سیلاب متاثرین کے ساتھ : مودی
پورا ملک مدھیہ پردیش کے سیلاب متاثرین کے ساتھ : مودی
author img

By

Published : Aug 7, 2021, 9:47 PM IST

وزیر اعظم مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سے ’ پردھان منتری غریب کلیان ان یوجنا‘ کے تحت مدھیہ پردیش میں ’ان اتسو‘ کے آغاز کے موقع پر دہلی سے خطاب کیا ۔

بھوپال میں منعقدہ مرکزی تقریب میں وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان اور مختلف اضلاع کے متعلقہ انچارج وزراء موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:مقامی ہینڈلوم کی مصنوعات کو فروغ دیں: مودی

ویڈیو کانفرنسنگ اور سوشل میڈیا کی مدد سے ریاست کے تمام اضلاع میں نشر ہونے والے اس پروگرام کے تحت ریاست کی 25 ہزار سے زائد راشن دوکانوں سے غریبوں میں اناج کی تقسیم کی مہم شروع کی گئی، جس کے تحت تقریبا ایک کروڑ 15 لاکھ افراد مستفید ہو رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.