ETV Bharat / bharat

'مادری زبان ختم ہوجائے گی تو پہچان ختم ہوجائے گی' - تیلگو

نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو نے کہا، مادری زبانوں کے تحفظ کے لیے تخلیقی نقطہ نظر کی ضرورت ہے۔ اپنی زبان کو تخلیقی طور پر آگے بڑھایا جائے۔ ان کا خیال ہے کہ زبان کا تخلیقی عمل مستقبل کی نسلوں کو راغب کرے گا۔

'مادری زبان ختم ہوجائے گی تو پہچان ختم ہوجائے گی'

author img

By

Published : Jul 31, 2021, 3:18 PM IST

نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو نے کہا کہ اگر مادری زبان ختم ہو جائے گی تو پہچان اور عزت ختم ہو جائے گی۔ انھوں نے مادری زبان کی حفاظت پر توجہ دینے کا مشورہ دیا۔

نائب صدر نے تیلگو اتحاد کے زیر اہتمام زبان سے محبت کرنے والوں کی انٹرنیٹ کانفرنس میں حصہ لیا۔اس موقع پر نائب صدر وینکیا نائیڈو نے کہا کہ مادری زبانوں کے تحفظ پر توجہ دی جانی چاہیے۔ مادری زبانوں کے تحفظ کے لیے تخلیقی نقطہ نظر کی ضرورت ہے۔ اپنی زبان کو تخلیقی طور پر آگے بڑھایا جائے۔ ان کا خیال ہے کہ زبان کا تخلیقی پہلو مستقبل کی نسلوں کو راغب کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ: کورونا کے معاملات میں اضافہ

انہوں نے امید ظاہر کی کہ تیلگو زبان کےتحفظ کے لیےایک عوامی تحریک بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ دیگر زبانوں کے ادب کا تیلگو میں ترجمہ کیا جا رہا ہے۔ لیکن تیلگو ادب کا دوسری زبانوں میں ترجمہ نہیں ہوا ہے۔

وینکیا نائڈو نے کہا'اگر ہم مادری زبان کھو دیں گے تو ہم اپنی شناخت اور عزت سے محروم ہو جائیں گے۔'انھوں نے مزید کہا کہ 'تیلگو اتحاد' کی تشکیل قابل تحسین اقدام ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.