ETV Bharat / bharat

PIL Filed Against Shahi Imam شاہی امام کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں داخل پی آئی ایل کا معاملہ کیا ہے؟

author img

By

Published : Jan 19, 2023, 9:46 AM IST

مغلوں کے دور سے تاریخی شاہجہانی جامع مسجد میں بخاری خاندان امامت کا فریضہ انجام دے رہا ہے لیکن امام سید احمد بخاری کے بیٹے شعبان بخاری کے نائب امام منتخب ہونے پر بعض لوگوں کی جانب سے اعتراض کیا گیا اور اس کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں ایک پی آئی ایل داخل کی گئی ہے۔ PIL filed in Delhi HC against Shahi Imam

شاہی امام کے خلاف پی آئی ایل
شاہی امام کے خلاف پی آئی ایل

شاہی امام کے خلاف پی آئی ایل

دہلی: مغل بادشاہ شاہجہاں نے جب آگرہ سے اپنے دارالحکومت کو دہلی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تو انہوں نے لال قلعہ اور مسجد جہاں نما جسے شاہجہانی جامع مسجد کے نام سے بھی جانا جاتا ہے کی تعمیر کرائی۔ یہ مسجد سال 1650 سے 1656 کے درمیان تعمیر ہوئی۔ مغل دور کی یہ مسجد کافی خاص تھی اسی لیے اس میں امامت کرنے کے لیے بھی اس وقت کے سب سے معزز امام کا انتخاب کرکے امامت کا فریضہ عبد الغفور شاہ بخاری کو سونپا گیا۔ بادشاہوں کا دور بدلتا گیا لیکن جامع مسجد میں امامت کے فرائض انجام دینے والا خاندان نسل در نسل اسی انداز میں امامت کا فریضہ انجام دیتا رہا۔ اب موجودہ امام اسی خاندان کے 13ویں امام ہیں جب موجودہ امام سید احمد بخاری نے اپنے جانشین اور مسجد کے نائب امام کے طور پر اپنے بیٹے شعبان بخاری کا اعلان کیا تو کچھ لوگوں نے دہلی ہائی کورٹ میں ایک پی آئی ایل داخل کرکے اس تقریب پر اسٹے لگانے کا مطالبہ کیا۔ ان لوگوں میں پرانی دہلی کے رہائشی سہیل احمد خان بھی شامل ہیں۔

اس دوران ایک تقریب منعقد کرکے سید احمد بخاری نے اپنے بیٹے شعبان بخاری کو نائب امام مقرر کردیا۔ یہ پی آئی ایل نومبر 2014 میں داخل کی گئی تھی اب جب کہ اس پی آئی ایل کو 8 برس سے زیادہ کا وقفہ گزر چکا ہے اب دہلی ہائی کورٹ نے اس معاملے میں دہلی وقف بورڈ سے سوال کیا ہے کہ وہ اس بات کی جانکاری دیں کہ مسجد میں امام بنائے جانے کا کیا عمل ہے اور کن خصوصیات کے مطابق کسی امام کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ دراصل پی آئی ایل میں یہ کہا گیا تھا کہ جامع مسجد دہلی وقف بورڈ کی ملکیت ہے اور امام بخاری وقف بورڈ کے ملازم ہیں، اس حیثیت سے وہ اپنے بیٹے کو نائب امام مقرر نہیں کر سکتے جس کے جواب میں امام بخاری کی جانب سے داخل حلفی بیان میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ جامع مسجد وقف بورڈ کی ملکیت نہیں ہے۔ یہ ایک وقف جائیداد ہے جس کی ملکیت اللہ کے سپرد ہے۔ انہوں نے کہا کہ نہ وہ اور نہ ہی ان کے پیشرو شاہی امام دہلی وقف بورڈ کے ملازم تھے۔

مزید پڑھیں:۔ دہلی: کیا شاہجہانی جامع مسجد دوبارہ بند ہوسکتی ہے؟

انہوں نے کہا کہ درخواستیں مفاد عامہ سے نہیں بلکہ ذاتی ناپسندیدگی اور انتقام کی بنیاد پر دی گئی ہیں اور ان میں جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگائے گئے ہیں۔ اپنے حلفی بیان میں مزید لکھا کہ امامت ایک وراثتی لقب ہے اور امام کا بڑا بیٹا اپنے والد کا جانشین ہوتا ہے۔ اس معاملہ میں آخری سماعت دسمبر 2022 میں ہوئی تھی جب کہ آئندہ سماعت فروری 2023 میں ہونی ہے۔ اس پورے معاملے میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے درخواست گزار سہیل احمد خان سے فون پر بات کی جو فی الحال ملک سے باہر ہیں، نے بتایا کہ یہ پی آئی ایل 2014 کی ہے۔ اب آخری سماعت میں دہلی وقف بورڈ سے امام کے انتخاب اور منتخب کیے جانے کے عمل کی جانکاری ہائی کورٹ نے طلب کی ہے۔ سہیل احمد خان نے بتایا کہ وہ گزشتہ آٹھ سال سے یہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ شاہجہانی جامع مسجد کو آثار قدیمہ کے ماتحت کر دیا جائے لیکن نماز پر کوئی پابندی عائد نہ کی جائے۔ حالانکہ عام طور پر یہ دیکھا گیا ہے کہ آثارِ قدیمہ کے ماتحت آنے کے بعد مساجد میں نماز پر پابندی عائد کردی جاتی ہے۔ اس پورے معاملے میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے شاہی امام سید احمد بخاری سے بھی بات کرنے کی کوشش کی لیکن ان سے بات نہیں ہوسکی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.