- 1642: ڈچ ماہر فلکیات کرسچن ہیوگینز نے مریخ کی جنوبی قطب کی چوٹی دریافت کی۔
- 1645: سویڈن اور ڈنمارک نے امن معاہدے پر دستخط کیے۔
- 1784:بھارت میں انتظامی اصلاحات کے لیے پٹس انڈیا بل برطانوی پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا۔
- 1814: برطانیہ اور ہالینڈ کے درمیان غلاموں کی تجارت ختم کرنے کا معاہدہ ہوا۔
- 1892: امریکی اخبار ایفرو امریکن کی اشاعت بالٹیمور میں شروع ہوئی۔
- 1898: جارج ڈیوی کی قیادت میں امریکی افواج نے فلپائن کے دارالحکومت منیلا پر قبضہ کیا۔
- 1902: انگلینڈ نے آسٹریلیا کو ایک وکٹ سے شکست دے کر اوول میں مشہور فتح حاصل کی۔
- 1913:انگلینڈ کے ہیری بریارلے شیفیلڈ نے اسٹین لیس سٹیل کی ایجاد کی۔
- 1951: بھارت میں تیار کردہ پہلا طیارہ بھارت ٹرینر 2 نے اپنی پہلی پرواز بھری۔
- 1956: لوک سبھا میں قومی شاہراہ بل منظور ہوا۔
- 1960: افریقہ نے فرانس سے آزادی حاصل کی۔
- 1993: اسرائیل اور فلسطین کے درمیان واشنگٹن میں امن معاہدہ ہوا۔
- 1993: تھائی لینڈ کے نخون رتچاسیما میں ہوٹل منہدم ہوجانے سے 114 افراد ہلاک ہوئے۔
- 1994: امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان جنیوا میں جوہری تخفیف اسلحہ سے متعلق تاریخی معاہدے پر رضامندی ہوئی۔
- 1999: مصنف تسلیمہ نسرین کی نئی کتاب امار مائبیلہ (میرا بچپن) پر بنگلہ دیش حکومت نے پابندی عائد کی۔
- 2008: دنیا کی معروف سٹیل کمپنی ٹاٹا اسٹیل نے ویت نام میں مشترکہ طور پر سٹیل کمپلیکس بنانے کے لئے وہاں کی دو بڑی کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ کیا۔
- 2008: بھارت نے ملٹی بیرل راکٹ لانچر (ایم بی آر ایل) اسلحہ سسٹم پناکا کا کامیاب تجربہ کیا۔
- 2012: لندن میں 30 ویں اولمپک گیمز اختتام پذیر ہوئے۔
مزید پڑھیں: عالمی تاریخ میں آج کا دن
(یو این آئی)