ETV Bharat / bharat

Gujarat Assembly Election Result گجرات میں کانگریس کے مسلم امیدواروں کی شکست کے اسباب کیا ہیں؟ - عمران کھیڑا والا

سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق گجرات اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے مسلم امیدواروں کی شکست کی وجہ عام آدمی پارٹی اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین ہے۔ ان دونوں کے امیدواروں نے ووٹوں کو تقسیم کیا جس کے سبب بی جے پی کو یک طرفہ ووٹ ملے اور اس نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔ Gujarat Assembly Election 2022

کانگریس کے مسلم امیدواروں کی شکست کے اسباب کیا ہیں؟

author img

By

Published : Dec 9, 2022, 11:53 AM IST

احمدآباد: گجرات اسمبلی انتخابات 2022 میں بی جے پی کو تاریخی جیت حاصل ہوئی تو وہیں کانگریس کی ساخت گم ہوتی نظر آرہی ہے۔ کانگریس پارٹی کو گجرات میں صرف 17 اور بی جے پی کو 156 سیٹوں سے جیت حاصل ہوئی، کانگریس کی 17 سیٹوں میں صرف ایک ہی مسلم امیدوار عمران کھیڑا والا نے کامیابی حاصل کی ہے۔
کانگریس نے گجرات اسمبلی انتخابات میں صرف چھ مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دیا تھا۔ ان چھ امیدواروں میں ابڈاسا سے محمد بھائی جنگ، وانکا نیر سے جاوید پیر زادہ، واگھرا سے سلیمان پٹیل، سورت سے اسلم سائیکل والا، دریاپور سے غیاث الدین شیخ اور جمالپور کھاڑیہ سے عمران کھیڑا والا کو ٹکٹ ملا تھا۔ ان میں سے صرف عمران کھیڑا والا ہی اسمبلی تک پہنچے اور انہیں جیت حاصل ہوئی ہے۔ What are the reasons for the defeat of Muslim candidates of Congress?

مسلم امیدواروں کو دیئے گئے ٹکٹ کے نتائج:

  1. جمالپور کھاڑیہ سے کانگریس امیدوار عمران کھیڑا والاکو 58 ہزار 235 ووٹ ملے وہیں بی جے پی کے بھوشن بھٹ کو 44 ہزار 649، ایم آئی ایم امیدوار صابر کابلی والا کو 15 ہزار 655 اور عام آدمی پارٹی کے امیدوار ہارون ناگوری کو 5785 ووٹ ملے۔
  2. دریاپور سیٹ سے کانگریس کے امیدوار غیاث الدین شیخ کو 55 ہزار 847 ووٹ، بی جے پی کے کوشک جین کو 61 ہزار 90 ووٹ ، عام آدمی پارٹی کے امیدوار تاج قریشی کو 4164 اور مجلس اتحاد المسلمین کے حسن خان پٹھان کو 1771 ووٹ ملے۔
  3. ابڈاسا سے کانگریس کے امیدوار مامد جگ جاگ کو 70 ہزار 764 ووٹ اور بی جے پی کے پردھومن سنگھ کو 80 ہزار 195 ووٹ ملے
  4. سورت ایسٹ سے کانگریس کے امیدوار اسلم سائیکل والا کو 59 ہزار 72 اور بی جے پی کے اردوندشانتی لال کو 73 ہزار 14 ووٹ ملے۔
  5. وانکانیر سے کانگریس کے امیدوار جاوید پیرزادہ کو 60 ہزار 383 ووٹ اور بی جے پی کے امیدوار جتیدر کانتی لال سومانی کو 80 ہزار 226 ووٹ ملے۔
  6. واگھرا سے کانگریس کے امیدوار سلیمان پٹیل کو 69 ہزار 548 ووٹ اور بی جے پی کے امیدوار ارن سنگھ رانا کو 83 ہزار 36 ووٹ ملے۔

    مزید پڑھیں:۔ گجرات میں بی جے پی کی تاریخی کامیابی کی وجوہات

آپ کو بتادیں کہ 2017 کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے تین مسلم امیدواروں نے کامیابی حاصل کی تھی، جن میں دریاپور سے غیاث الدین شیخ، جمال پور کھاڑیہ سے عمران کھیڑا اور وانکا نیر سے جاوید پیرزادہ کا نام شامل ہے، اب ان تینوں کی جوڑی 2022 کے الیکشن میں ٹوٹ گئی اور صرف عمران کھیڑا والا ہی گجرات اسمبلی تک مسلمانوں کی آواز اٹھانے کے لیے پہنچے ہیں۔ سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق کانگریس کے مسلم امیدواروں کی شکست کی وجہ عام آدمی پارٹی اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین ہے۔ ان کے امیدواروں نے ووٹوں کو تقسیم کیا اور بی جے پی کو یک طرفہ ووٹ ملنے پر اسمبلی میں بھاری اکثریت سے کامیابی ملی۔ ساتھ ہی وزیر اعظم نریندر مودی کے روڈ شو کی وجہ سے بھی لوگوں کا بی جے پی کی طرف جھکاؤ نظر آیا تاہم بند دروازے مسلمانوں کے ووٹ بی جے پی کے خیمہ میں جانے سے بی جے پی نے مسلم اراکین اسمبلی والی سیٹوں پر بھی قبضہ جمایا اور احمدآباد کی 21 اسمبلی سیٹوں میں سے صرف دو سیٹوں پر کانگریس کی جیت ہوئی ہے جس میں مسلم سیٹ جمالپور کھاڑیہ پر عمران کھیڑا والا اور دلت ریزرو سیٹ دانی لمڈا پر شیلیش پرمار کی جیت ہوئی ہے، یہ نتائج کانگریس کے لیے قابل غور ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.