مغربی بنگال کی مختلف طلبا تنظیموں نے بیربھوم کے بولپور میں امت شاہ کے روڈ شو کی مخالفت میں سڑکوں پر اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترنمول کانگریس سمیت دوسری طلبا تنظیموں نے وزیر داخلہ کے مغربی بنگال کے بیربھوم کے بولپور دورے میں روڈشو کے خلاف احتجاج کیا۔
تنظیموں نے نوبل انعام یافتہ شاعر و ادیب رابندر ناتھ ٹائیگور کے قومی ترانے میں بدلاؤ لانے کی تجویز کی مخالفت کرتے ہوئے امت شاہ کے روڈ شو کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔
تنظیموں کا کہنا ہے کہ امت شاہ سیاسی مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے بار بار مغربی بنگال کے دورے پر آ رہے ہیں لیکن ان کی پارٹی کے سنئیر رہنما سبرامنیم سوامی نے رابندر ناتھ ٹائیگور کے قومی ترانے کو لے کر جو بیان دیا ہے وہ ناقابل قبول ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوبل انعام یافتہ رابندر ناتھ کو لے کر آپ سیاست نہیں کر سکتے ہیں، وہ ایک عظیم ادیب اور شاعر تھے، ان کے بعد بھارت میں کوئی دوسرا رابندر ناتھ ٹائیگور نہ پیدا ہوا اور نہ پیدا ہو گا
بی جے پی کے رہنماوں کو اس بات کا علم ہی نہیں ہے کہ نہ صرف بھارت میں بلکہ پورے جنوبی ایشیا میں ان (رابندر ناتھ ٹائیگور) جیسی شخصیت نے دوبارہ جنم نہیں لیا۔
تنظیموں کا کہنا ہے کہ قومی ترانے میں تبدیلی کی تجویز پیش کرنے والے سبرامنیم سوامی سے لے کر وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ سمیت بی جے پی کے تمام رہنما خاموش ہیں۔
بی جے پی کے رہنماوں کو قومی ترانے میں تبدیلی کی تجویز پر موقف واضح کرنے چاہئے، بھارت کے عوام کو بھی معلوم ہونا چاہیے کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت قومی ترانے کو لے کر کیا سوچتی ہے۔
واضح رہے کہ بی جے پی کے سنئیر رہنما سبرامنیم سوامی نے قومی ترانے میں تبدیلی کی تجویز پیش کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھا تھا، بی جے پی کے رہنما سبرامنیم سوامی کی اس تجویز کو لے کر بنگال کے عوام میں ناراضگی پائی جا رہی ہے۔