ETV Bharat / bharat

یہ بنگال کے عوام کی جیت ہے: ممتا بنرجی - greateful for this landslide victory

ممتا بنرجی نے کہا کہ یہ بنگال کے عوام کی جیت ہے۔ میں تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

West Bengal polls: Greateful for this landslide victory

author img

By

Published : May 2, 2021, 8:08 PM IST

Updated : May 2, 2021, 10:10 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال میں شاندار جیت حاصل کرنے کے بعد ممتا بنرجی نے کہا کہ یہ بنگال کے عوام کی جیت ہے۔ میں تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ انہوں نے پارٹی ورکروں کو سڑکوں پر اتر کر جشن نہ منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے گھروں میں چلے جائیں۔

ترنمول کانگریس نے 294 سیٹوں میں سے 215 پر سبقت بنائے ہوئے ہے جبکہ بی جے پی صرف 74 سیٹوں پر سبقت بنائے ہوئے ہے۔ کانگریس اور سی پی ایم اپنا کھاتا بھی نہیں کھول پائی ہے۔

نئی تشکیل شدہ جماعت آئی ایس ایف بھانگر سے جیت درج کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ آئی ایس ایف کے سربراہ عباس صدیقی کے بھائی نوشاد صدیقی نے جیت درج کر لی ہے۔

ترنمول کانگریس نے 2011 اور 2016 سے بھی بڑی جیت حاصل کی ہے۔

بی جے پی نے اس مرتبہ کئی سینیئر لیڈروں کو میدان میں اتارا تھا جنہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مرکزی وزیر بابل سپریہ ٹالی گنج اسمبلی حلقہ سے ہار گئے ہیں جبکہ بی جے پی کے سابق ریاستی صدر راہل سنہا اس مرتبہ بھی جیت حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

تاہم ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں گئے مکل رائے کرشنا نگر شمال سے جیت حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

جب کہ ترنمول کانگریس کے بیشتر سینیئر لیڈران پارتھو چٹرجی، فرہاد حکیم، مولانا صدیق اللہ چودھری، غنی خان چودھری، ملئے کھٹک، جیوتری پریہ ملک جیت حاصل کر رہی ہیں۔

یو این آئی

Last Updated : May 2, 2021, 10:10 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.