ETV Bharat / bharat

Mamata To Be Chancellor of State Universities: ممتا بنرجی بنگال کی تمام یونیورسٹیز کی چانسلر ہوں گی؟ - ممتا بنرجی کو ریاست کے تمام یونیورسٹیز کا چانسلر بنانے کے لیے بل

ریاستی حکومت اور گورنر جگدیپ دھنکر کے درمیان مختلف ایشوز پر مسلسل تکرار ہوتی رہتی ہے۔ ایک بار پھر ایک نئی بحث چھڑ سکتی ہے۔ ریاستی حکومت کی کابینہ میں وزیر اعلی ممتا بنرجی کو ریاست کی تمام یونیورسٹیز کا چانسلر بنانے کے لیے ریاستی اسمبلی میں بل پیش کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ بہت پہلے ہی اس طرح کی بات سامنے آئی تھی، لیکن آج ریاستی حکومت کے کابینہ وزراء کی میٹنگ میں اس سے متعلق قانون میں ترمیم پر آخری مہر لگا دی گئی ہے۔ قانون پاس ہونے کے بعد وزیر اعلی ممتا بنرجی ریاست کی تمام یونیورسٹیز کی چانسلر ہوں گی۔ CM Mamata To Be Chancellor of State Universities

وزیر اعلی ممتا بنرجی بنگال کے تمام یونیورسٹیز کی چانسلر ہوں گی؟

author img

By

Published : May 26, 2022, 8:07 PM IST

Updated : May 26, 2022, 8:23 PM IST

کولکاتا: ریاست مغربی بنگال کی یونیورسٹیز کا چانسلر کون فائز ہوگا، اس سلسلے میں آج ایک حیران کن فیصلہ سامنے آیا ہے۔ کچھ ماہ قبل ہی یہ قیاس کیا جا رہا تھا کہ ریاست کی تمام یونیورسٹیز کی چانسلر اب سے ریاست کی وزیر اعلی ہوں گی۔ جمعرات کے روز اس سلسلے میں ریاستی حکومت کے کابینہ وزراء کی ایک میٹنگ میں ریاستی یونیورسٹیز سے متعلق قانون میں ترمیم پر اتفاق ہو گیا۔ اس حساب سے وزیر اعلی ممتا بنرجی اب سے تمام یونیورسٹیز کی چانسلر ہو سکتی ہیں۔West Bengal Govt to Introduce Bill To Make CM Chancellor of State Universities

بہت جلد ریاستی اسمبلی میں اس سلسلے میں بل پیش کیا جائے گا، لیکن اس بل کو پاس کرنے کے لیے ریاست کے گورنر کی منظوری بھی چاہیے۔ اس کے بعد ایکٹ میں ترمیم کرنی ہوگی۔ اس سے قبل تمل ناڈو گجرات میں بھی ایسا ہو چکا ہے۔ کیرالہ ریاست بھی ایسا کرنے جا رہی ہے۔ بنگال بھی اس نقش قدم پر چلنے جا رہا ہے۔

اگر ریاستی اسمبلی میں یہ بل پاس ہو جاتا ہے تو اس کے بعد سے ریاست کے تمام یونیورسٹیز کی چانسلر گورنر کے بجائے وزیر اعلی ہوں گی۔ بہت جلد ریاستی حکومت اسمبلی میں اس سلسلے میں بل پیش کرنے والی ہے۔ اب سب کی نظریں گورنر جگدیپ دھنکر پر ہے کہ وہ کیا کرتے ہیں۔ CM Mamata To Be Chancellor of State Universities

یہ بھی پڑھیں:

Mamata tells Centre to Cut Fuel: پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ پر ممتا بنرجی کی وزیر اعظم پر تنقید

Last Updated : May 26, 2022, 8:23 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.