ETV Bharat / bharat

WPI Sport Samajwadi party Alliance: سید قاسم رسول الیاس نے سماجوادی اتحاد کی حمایت کا اعلان کیا

author img

By

Published : Feb 17, 2022, 1:11 PM IST

سید قاسم رسول الیاس نے اترپردیش کی عوام سے سماج وادی اتحاد کو ووٹ دینے کی اپیل کی ہے، انہوں نے کہا کہ ریاست میں جنسی زیادتی، قتل اور جرائم پیشہ افراد کو بڑھاوا ملا ہے۔ مہنگائی، بے روزگاری جیسے مسائل پیدا ہوئے ہیں، ایسے میں ضروری ہے کہ سماج وادی اتحاد کی حمایت کی جائے۔ WPI Sport Samajwadi party Alliance

سید قاسم رسول الیاس نے سماجوادی اتحاد کو ووٹ کرنے کی اپیل کی

اترپردیش اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی پولنگ کے بعد ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے سربراہ سید قاسم رسول الیاس نے لکھنؤ کے پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ پانچ برس میں یوگی ادیتہ ناتھ کی قیادت والی حکومت نے ریاست کی ترقی و خوشحالی کے لیے کوئی کام نہیں کیا ہے۔ ریاست میں جنسی زیادتی، قتل اور جرائم پیشہ افراد کو بڑھاوا ملا ہے۔ مہنگائی، بے روزگاری جیسے مسائل پیدا ہوئے ہیں۔ ایسے میں ضروری ہے کہ سماج وادی اتحاد کی حمایت کی جائے۔ WPI Sport Samajwadi party Alliance

انہوں نے کہا کہ ہم ریاستی عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ سماجوادی پارٹی کو ووٹ کریں اور موجودہ حکومت کو اقتدار سے باہر کریں۔ انہوں نے کہا کہ مغربی اترپردیش میں پولنگ ہو چکی ہے جس کے بعد یہ قیاس لگایا جارہا ہے کی زیادہ تر عوام کی پہلی پسند سماجوادی اتحاد تھی، اس لیے اب تصویر بدلنے لگی ہے۔ مشرقی اور جنوبی اترپردیش میں انتخابات کی پولنگ انتہائی قریب ہے اور میری اپیل ہے کہ سبھی لوگ سماجوادی اتحاد کو ووٹ کریں۔

مزید پڑھیں:۔ Various Parties Support SP: گوتم بدھ نگر میں مختلف جماعتوں نے سماجوادی پارٹی کی حمایت کا اعلان کیا

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سماجوادی اتحاد سے ہمارا 2021 میں ہی اتحاد ہو چکا تھا اور ہم نے پانچ نشستوں پر اپنے امیدواروں کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا تھا اور اس سلسلے میں ہم نے اکھلیش یادو سے مطالبہ بھی کیا لیکن ان کا کوئی رد عمل نہیں رہا، اس لیے ہم نے اصرار بھی نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اندازہ تھا کہ ہمارے امیدوار بہت زیادہ مضبوط نہیں ہیں۔ اس لئے لیے جائزہ لینے کے بعد ہم نے ان کے امیدواروں کو میدان میں حمایت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.