چنڈی گڑھ: شمال مغربی خطہ میں گزشتہ پانچ دنوں سے ہو رہی بارش کی وجہ سے عام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئی ہے اور پکی ہوئی فصلوں کو نقصان پہنچا۔ چنڈی گڑھ سمیت کئی مقامات پراتوار کو تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہا جس سے سڑکوں، نشیبی علاقوں اور کھیتوں میں پانی بھر گیا۔North West Weather
محکمہ موسمیات کے مطابق ہریانہ میں کل کے بعد موسم صاف ہونے اور پنجاب میں آئندہ چوبیس گھنٹے کے بعد موسم صاف ہونے کا امکان ہے۔ گزشتہ چار دنوں میں تیز بارش نے کسانوں کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔ پکے ہوئے دھان اور کپاس کو کافی نقصان ہوا۔
چنڈی گڑھ میں آج تیز ہوا کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔ شہر میں 120 ملی میٹر، لدھیانہ میں 148 ملی میٹر، فتح گڑھ صاحب 130 ملی میٹر، روپڑ میں 92 ملی میٹر، جالندھر میں 67 ملی میٹر، گرداسپور میں 76 ملی میٹر، بٹھنڈہ میں 51 ملی میٹر، پٹھان کوٹ میں 76 ملی میٹر، امرتسر میں 17 ملی میٹر سمیت کئی مقامات پر بارش ہوئی۔ کھیتوں میں پانی بھر جانے سے فصلوں کو نقصان پہنچا۔ ہریانہ میں متعدد مقامات پر آج چوتھے دن بارش ہوئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں امبالہ 107 ملی میٹر، حصار 43 ملی میٹر، روہتک 165 ملی میٹر، سرسا 40 ملی میٹر، جھجر 73 ملی میٹر، فتح آباد 194 ملی میٹر سمیت کئی مقامات پر بارش ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: Himachal Weather ہماچل میں سنیچر تک بارش کی پیش گوئی
Waterlogging in Several Parts of Meerut میرٹھ کے پسماندہ علاقوں میں آبی جماؤ سے لوگ پریشان
یو این آئی