ETV Bharat / bharat

طالبان کے اقتدار میں آنے سے ہمیں فکرمند نہیں ہونا چاہئے: کور کمانڈر - طالبان کے افغانستان میں اقتدار

ایک اسپورٹس تقریب کے حاشیے پر سرینگر میں مقیم فوج کی پندرھویں کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے کہا کہ طالبان کے افغانستان میں اقتدار میں آنے سے کشمیری کی صورتحال پر اثر نہیں پڑ سکتا ہے اور لوگوں کو اس بارے میں فکر مند نہیں ہونا چاہئے۔

طالبان کے اقتدار میں آنے سے ہمیں فکرمند نہیں ہونا چاہئے: فوجی کمانڈر

author img

By

Published : Aug 30, 2021, 9:22 AM IST

Updated : Aug 30, 2021, 1:28 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر میں سیکورٹی فورسز کا حالات پر مکمل قابو ہے اور لوگوں کو طالبان کے متعلق فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ان باتوں کا اظہار فوج کی پندرھویں کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے سرینگر میں کرکٹ کی ایک تقریب کے حاشیے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔

ایک سوال کے جواب میں پانڈے نےکہا کہ 'لوگوں کو فکر مند نہیں ہونا چاہئے، حالات ہمارے قابو میں ہیں۔'

طالبان کے اقتدار میں آنے سے ہمیں فکرمند نہیں ہونا چاہئے: فوجی کمانڈر

لیفٹننٹ جنرل پانڈے کشمیر پریمیئر لیگ کے فائنل میچ کے تقریب کے حاشیے پر میڈیا نمائندوں سے مخاطب ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان کے سپریم لیڈر کا چوٹی کے لیڈروں کے ساتھ اجلاس

یاد رہے کہ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد کشمیر میں سیکورٹی صو رتحال پر نگاہ رکھنے والوں کی رائے ہے کہ جموں و کشمیر میں حالات متاثر ہوسکتے ہیں تاہم سیکورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ وہ حالات سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔ حکومت ہند نے تاحال افغانستان میں حکومت تشکیل دینے والی طالبان ملیشیا کے ساتھ سفارتی رابطہ استوار کرنے کی کوشش نہیں کی ہے حالانکہ طالبان نے اس حوالے سے مثبت اشارے دئے ہیں۔ حکومت ہند اور بھارت کے قومی میڈیا کے ایک حصے میں طالبان کو ایک منفی فورس کی حیثیت سے پیش کیا جارہا ہے۔

Last Updated : Aug 30, 2021, 1:28 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.