ETV Bharat / bharat

'اپوزیشن کو توڑنے کی حکومت کی کوششوں کے باوجود ہم متحد ہیں': جے رام رمیش

کانگریس کے سینیئر رہنما جے رام رمیش نے کہا کہ 'اپوزیشن کے اتحاد کو توڑنے کی مودی حکومت کی کوششوں کے باوجود اپوزیشن متحد ہے اور ہمارا مطالبہ ہے کہ پیگاسس معاملہ اور کسانوں کے مسائل پر بات کی جائے۔

Jairam Ramesh
Jairam Ramesh
author img

By

Published : Aug 4, 2021, 2:26 PM IST

کانگریس پارٹی کے سینیئر رہنما جے رام رمیش نے ٹویٹ کر کے مرکزی حکومت پر تنقید کی۔ جے رام رمیش نے مرکزی حکومت پر اپوزیشن اتحاد کو توڑنے کا الزام عائد کیا۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے اپوزیشن کو توڑنے کی کوششوں کے باوجود حزب اختلاف متحد ہے۔ جے رام رمیش نے ٹویٹر پہ لکھا 'ہمارا مطالبہ ہے کہ پیگاسس جاسوسی معاملے اور قومی سلامتی پر اس کے اثرات کے بارے میں وزیر داخلہ امت شاہ کے جواب کے ساتھ بحث کی جائے۔

  • Opposition is united in spite of Modi Govt’s efforts to break the unity. We demand:

    1. First, a discussion on the Pegasus scandal and its impact on national security with a reply by the Home Minister.

    2. A repeal of the 3 black farm laws with a discussion on farmers' concerns.

    — Jairam Ramesh (@Jairam_Ramesh) August 4, 2021 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

اس کے علاوہ جے رام رمیش نے مزید لکھا کہ 'کسانوں کے مسائل اور ان کے تحفظ پر بحث ہو اور تینوں زرعی قوانین منسوخ کئے جائیں۔

واضح رہے کہ پیگاسس جاسوسی معاملے پر پارلیمنٹ مانسون سیشن میں حزب اختلاف مسلسل برسر اقتدار جماعت پر حملہ آور ہے اور اس بارے میں تفتیش کا مطالبہ کیا جا رہا ہے جبکہ کسان گزشتہ کئی ماہ سے زرعی قوانین کی واپسی پر احتجاج کر رہے ہیں لیکن مرکزی حکومت کسی بھی طرح سے ان معاملات پر اپوزیشن کی بات سُننے کو تیار نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.