ETV Bharat / bharat

کلیان سنگھ کے انتقال پر سیاسی رہنماوں کا اظہار افسوس - لکھنو ای ٹی وی بھارت خبر

اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اور راجستھان کے سابق گورنر کلیان سنگھ کا کل رات اترپردیش کے دارالحکومت لکھنو کے سنجے گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سانئس میں انتقال ہوگیا۔ انہوں نے 89 برس کی عمر میں آخری سانس لی۔

کلیان سنگھ کے انتقال پر سیاسی رہنماوں کا اظہار افسوس

author img

By

Published : Aug 22, 2021, 9:47 AM IST

Updated : Aug 22, 2021, 11:05 AM IST

اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کلیان سنگھ کے انتقال پر بی جے پی میں غم کی لہر ہے۔ بی جے کے اعلی رہنماؤں سمیت دیگر پارٹیوں کے سینئر لیڈران بھی ان کی موت پر افسوس کا اظہار کر ہے رہیں۔

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنا گورکھپور کا دورہ منسوخ کر کے لکھنؤ کے پی جی آئی پہنچے جہاں انہوں نے ایک پریس کانفرنس کی۔

انہوں نے ریاست کے سابق وزیر اعلی کے انتقال پر ریاست بھر میں تین دنوں کے لئے سرکاری سوگ کا اعلان کیا۔

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند

کلیان سنگھ کے انتقال پر صدر جمہوریہ رامناتھ کوند نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے کہا کہ وہ عوامی رہنما تھے۔وزیر اعلیٰ کے طورپر انہوں نے صاف ستھری سیاست کی بھرپور حمایت کی۔ مجرموں اور کرپٹ لوگوں کو گورننس سسٹم سے باہر نکالا۔ انہوں نے وزیر اعلی کے عہدے کا وقار بلند کیا۔ ان کی موت سے ہونے والا نقصان ناقابل تلافی ہے۔ میری دلی تعزیت

کلیان سنگھ کے انتقال پر سیاسی رہنماوں کا اظہار افسوس
کلیان سنگھ کے انتقال پر سیاسی رہنماوں کا اظہار افسوس

نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو

کلیان سنگھ کے انتقال پر نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے کہا کہ کلیان سنگھ کا انتقال بھارتی سیاست میں ایک دور کے خاتمہ کی علامت ہے۔ اترپردیش کے وزیر اعلیٰ، راجستھان اور ہماچل کے گورنر کی حیثیت سے آپ نے ترقی کے لیے بے مثال کوششیں کیں۔ وہ ہمیشہ ملک کے لئے قابل فخر، قوم پرست سوچ اور مظلوم طبقات کی بہتری اور احترام کے لیے یاد رکھے جائیں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی

کلیان سنگھ کے انتقال پر وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ کلیان سنگھ کے انتقال سے دکھی ہوں۔ وہ ایک سیاستداں، زمینی سطح کے رہنما اور ایک عظیم انسان تھے۔ اترپردیش کی ترقی و تعمیر میں ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

وزیر اعظم نے کلیان سنگھ کے فرزند راج ویر سنگھ سے بات کی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

یوگی آدتی ناتھ

کلیان سنگھ کے انتقال پر اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگیا آدتیہ ناتھ نے ایک ٹوئیٹ میں کہا بھارتی سیاست میں پاکیزگی، شفافیت اور عوامی خدمت کے مترادف، ایک غیر متزلزل آرگنائزر اور مقبول عوامی لیڈر کلیان سنگھ کی موت پوری قوم کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ وہ ایک سینئر اور تجربہ کار سیاستدان تھے۔ انہوں نے رام مندر تحریک میں قائدانہ کردار ادا کیا۔ وہ ایودھیا میں ایک عظیم الشان رام مندر کی تعمیر پر یقین رکھتے تھے۔

اکھلیش یادو

کلیان سنگھ کے انتقال پر اترپردیش کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے سابق وزیر اعلی راجستھان کے سابق گورنر جناب کلیان سنگھ کا انتقال ہوگیا۔ خدا ان کی کی روح کو سکون دے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی طاقت دے۔ خراج تحسین

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ

کیان سنگھ کے انتقال پر وزیردفاع راجناتھ سنگھ کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک بڑے بھائی اور دوست کو کھو دیا ہے ۔انہوں نے مزیدکہا کہ ان کے اس دنیا سے چلے جانے کے بعد جو خلا پیدا ہوا ہے اس کی تلافی ممکن نہیں ہے۔ خدا ان کے رو ح کو سکون دے اور پسماندگان کو اس مشکل گھڑی میں صبر دے۔

اوم برلا

کلیا ن سنگھ کے انتقال پر لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کا کہنا ہے کہ آج وہ ایک ایسے عظیم شخص سے محروم ہوگئے ہیں جنہوں نے اپنی سیاسی مہارت ،انتظامی تجربے اور ترقی پر مبنی نقطہ نظر کے ساتھ قومی سطح پر ایک انمٹ نشان چھوڑا۔ مرحوم کی روح کو سکون ملے۔

مرکزی وزیر نتن گڈکری

کلیا ن سنگھ کے انتقال پر مرکزی وزیر نتن گڈکری نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے کہا کہ ہمارے سینئر رہنما کلیان سنگھ کی انتقال کی خبر سن کر انتہائی دکھ ہوا۔ کلیان سنگھ نے اتر پردیش میں جن سنگھ اور بی جے پی کو مستحکم کرنے میں اہم کردار اداکیا۔

اوما بھارتی

کلیا ن سنگھ کے انتقال پر مدھیہ پردیش کی سابق وزیر اعلی اور سابق مرکزی وزیر اوما بھارتی نے ایک ٹوئیٹ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کلیان سنگھ کی موت بھارتی سیاست کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ وہ پسماندہ طبقات کے لئے ملک کے ایک مضبوط رہنما تھے۔ جو کہ سرجن سماج کے لیڈر بھی تھے۔ اس نے اپنی سیاست کے لیے اصول اور جرات کے راستوں کا نتخاب کیا۔

شیوراج سنگھ چوہان

کلیان سنگھ کے انتقال پر مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیو راج سنگھ کا کہنا ہے کہ اترپردیش کے سابق وزیر اعلی کلیان سنگھ کی صورت میں قوم نے آج اپنے ایک قیمتی لال کو کھو دیا ہے۔ آپ کو قوم اور شری رام کی خدمت کے عظیم کاموں کے لیے یاد رکھا جائے گا۔ بھگوان انہیں اپنے قدموں میں جگہ دے اور گھر والوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی طاقت دے۔

مایاوتی

بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے کلیان سنگھ کے انتقال پر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوے کہا "بی جے پی کے ایک رہنما اور سابق وزیراعلیٰ اتر پردیش اور راجستھان کے سابق گورنر کلیان سنگھ کے انتقال کے بارے میں سن کر بہت دکھ ہوا۔ ان کی فیملی اور حمایتیوں سے میری گہری تعزیت ہے۔

پرمود تیواری نے دکھ کا اظہار کیا۔

کانگریس رہنما پرمود تیواری نے سابق وزیراعلیٰ اور گورنر کلیان سنگھ کی موت پر کہا کہ میں کلیان سنگھ سابق وزیر اعلیٰ اور کئی ریاستوں کے گورنر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ میں دعا کرتا ہوں کہ وہ ان کے بیٹے اور رکن پارلیمنٹ راج ویر سنگھ اور ان کے پوتے سندیپ سنگھ کے ساتھ ساتھ ان کے اہل خانہ کو یہ نقصان برداشت کرنے کی طاقت دے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی طور پر میں اور کلیان سنگھ شمالی اور جنوبی قطب تھے۔ ہمارا نظریہ مماثل نہیں تھا۔ ہمیشہ ہم دونوں ایک دوسرے کے خلاف تھے ، لیکن کون نہیں جانتا کہ وہ اپنے نظریے کی طاقت سے بڑی بلندیوں پر پہنچ گیا۔

ایک دور آیا جب وہ بی جے پی کے سخت مخالف بن گئے اور بی جے پی حکومت کا تختہ الٹ دیا۔ ملائم سنگھ کو وزیر اعلیٰ بنایا گیا۔ اس وقت ایسا لمحہ بہ لمحہ بھی آیا جب ہم اور وہ بھی اکٹھے ہو گئے۔ اختلاف رائے ہو سکتا ہے لیکن میں ان کی بے پناہ شخصیت کو سلام پیش کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

یوپی اسمبلی کے اسپیکر ہردے نارائن ڈکشٹ نے دکھ کا اظہار کیا۔

یوپی اسمبلی کے اسپیکر ہردے نارائن ڈکشٹ کلیان سنگھ کی سرکاری رہائش گاہ پر پہنچ کر تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کلیان سنگھ ان کے لیے ایک سرپرست کی طرح تھے۔ وہ ثقافتی قوم پرستی کے حامی اور رام مندر تحریک کے ہیرو تھے۔ کلیان سنگھ جی کا انتقال ایک بہت بڑا اور نہ ختم ہونے والا نقصان ہے۔ اللہ مرحوم کی روح کو اپنے قدموں میں جگہ دے۔۔

وہیں اترپردیش کے نائب وزیر اعلی دنیش شرما نے ان سے اپے تعلقات کا اظہار کیا ۔ اور ان کی موت پر افسوس کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:کلیان سنگھ کی زندگی اور ان کا سیاسی سفر

بتادیں کہ سابق وزیر اعلیٰ کلیان سنگھ کی میت آخری جھلک کے لیے ان کی رہائش گاہ مال ایونیو پر رکھی گئی ہے۔ اتوار کو لوگ پارٹی آفس میں کلیان سنگھ کی آخری جھلک دیکھ سکیں گے۔ اس کے بعد ان کی میت ان کے آبائی ضلع علی گڑھ لے جایا جائے گا۔

Last Updated : Aug 22, 2021, 11:05 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.