رامبن: جموں وکشمیر کے پہاڑی ضلع رامبن کی سب ڈویژن رامسو میں علاقہ سربگنی کیلئے جل جیون مشن کے تحت دلگوٹھ کے نام سے تقریبآ ساڑھے تین کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والی واٹر سپلائی اسکیم کا افتتاح کیا گیا۔ اس افتتاحی تقریب کو ضلع ترقیاتی کونسل رکن رامسو نے ڈی سی رامسو سرپنچوں اور محکمہ جل شکتی کی موجودگی میں انجام دی۔ واضح رہے کہ سربگنی علاقہ میں پینے کے پانی کی قلت تھی، تاہم مرکزی حکومت کی جانب سے چلائی جارہی اسکیم کے تحت علاقے کو پینے کا صاف پانی ملے گا۔ Water Supply Scheme Inaugurates under Jal Jeevan Mission in Ramban
مزید پڑھیں:۔ Pulwama Water Supply Scheme Awaits Completion : لاجورہ، پلوامہ واٹر سپلائی اسکیم برسوں سے تشنہ تکمیل
اس موقع پر عوامی نمائندوں نے حکومت و انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا کہ انکا دیرینہ مطالبہ پورا کیا گیا وہیں محکمہ جل شکتی کے افسران نے پروجیکٹ کو مقررہ وقت میں پورا کرنے کی کوشش کی اور عوام کو جلد پینے کا صاف پانی پہنچانے کا اعادہ کیا۔