ریاست بہار کے شہر گیا میں نومنتخب ایم ایل سی آفاق احمد خان کا پرتپاک استقبال ہوا۔ آفاق احمد خان کا تعلق شہر گیا کے شبلی کالونی سے ہے ۔ گزشتہ دنوں وہ جے ڈی یو کی ٹکٹ پر ایم ایل سی منتخب ہوئے ہیں۔ جے ڈی یو کے نومنتخب ایم ایل سی آفاق احمد خان کا آبائی شہر گیا پہنچنے پر لوگوں نے انکا والہانہ خیرمقدم کیا۔ ایم ایل سی بننے کے بعد پہلی مرتبہ آفاق احمد گیا پہنچے تھے یہاں آتے ہی پارٹی کے کارکنان و سماجی اور تعلیمی اداروں کی جانب سے انکا استقبال کیا گیا۔ شہر میں واقع اقلیتی ادارہ مرزا غالب کالج گیا نے بھی انکا والہانہ خیرمقدم کیا۔
کالج کی سیکرٹری شبیع عارفین شمسی نے انہیں گلدستہ دے کر استقبال کیا اور مبارکباد دی۔ اس موقع پر پروفیسر انچارج ڈاکٹر سرفراز خان اور وائس پرنسپل ڈاکٹر شجاعت علی خان بھی موجود تھے۔ ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے سکریٹری شمسی نے کہا کہ آفاق احمد خان شروع سے ہی زمینی سطح کے رہنما رہے ہیں۔ تعلیم کے لیے مسلسل کام کرتے رہے ہیں۔ مرزا غالب کالج کو بھی آفاق احمد خان کو اس عہدے پر منتخب ہونے سے بہت امیدیں وابستہ ہیں۔ کیونکہ کالج کے کئی ایسے مسائل ہیں جسکے حل اور حکومت تک باتوں کو پہنچانے کے لیے اپنا نمائندہ ہونا چاہیے چونکہ آفاق احمد خان پہلے سے سماجی وتعلیمی شعبے میں خدمات انجام دے رہے ہیں تو اب امیدیں اور بھی ان سے زیادہ وابستہ ہیں۔
مزید پڑھیں:۔ JDU MLC Candidate Afaq Ahmad Khan: جے ڈی یو نے آفاق احمد خان کو ایم ایل سی امیدوار بنایا
واضح رہے کہ مسلسل 37 سالوں سے نتیش کمار کے ساتھ آفاق احمد خان کام کر رہے ہیں۔ انہیں پارٹی نے مختلف ریاستوں کے کئی اسمبلی انتخابات میں پارٹی کے انچارج کے طور پر بھیجا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ آفاق خان کو قانون ساز کونسل میں بلامقابلہ رکن منتخب ہونے کے بعد پورے گیا شہر میں خوشی کا ماحول ہے۔ آفاق خان کا تعلق شہر کے شبلی کالونی محلے سے ہے