ETV Bharat / bharat

نائیڈو نے آسام رائفلز کے جوانوں پر حملے کی مذمت کی - متاثرین کے اہل خانہ کے تئیں اپنی تعزیت کا اظہار

نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے منی پور میں آسام رائفلز کے اہلکاروں پر حملے سخت مذمت کرتے ہوئے متاثرین کے اہل خانہ کے تئیں اپنی تعزیت کا اظہار کیا۔

VP Naidu condemns attack on Assam Rifles convoy in Manipur
نائیڈو نے آسام رائفلز کے جوانوں پر حملے کی مذمت کی
author img

By

Published : Nov 13, 2021, 9:13 PM IST

نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے منی پور میں آسام رائفلز کے اہلکاروں پر حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک گھناؤنا فعل ہے۔

ہفتہ کو جاری ایک پیغام میں مسٹر نائیڈو نے متاثرین کے اہل خانہ کے تئیں اپنی تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہاکہ آج منی پور میں عسکریت پسندوں کے حملے میں ایک کمانڈنگ آفیسر اور ان کے خاندان کے دو افراد سمیت آسام رائفلز کے پانچ اہلکاروں کی موت افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہاکہ ’’متاثرین کے اہل خانہ سے میری تعزیت۔ میں اس گھناؤنے فعل کی شدید مذمت کرتا ہوں۔"

واضح رہے کہ ریاست منی پور میں فوج کے ایک دستے پر آئی ای ڈی گھات لگا کر بیٹھے عسکریت پسندوں نے پر حملہ کیا۔ اس حملے میں آسام رائفلز کے سی او اور ان کے اہل خانہ سمیت کئی جوان ہلاک ہوئے ہیں۔ یہ حملہ منی پور کے چورا چند پور کے سنگھاٹ میں ہوا۔ عسکریت پسندوں نے آسام رائفلز کے کمانڈنگ آفیسر کے قافلے پر حملہ کیا۔

مزید پڑھیں:

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.