ETV Bharat / bharat

Shilp Guru and National Awards دھنکھڑ 28 نومبر کو ماسٹر دستکاروں کو شلپ گرو اور قومی ایوارڈ پیش کریں گے

ٹیکسٹائل کی مرکزی وزارت 28 نومبر کو سال 2017، 2018 اور 2019 کے لئے ماسٹر دستکاروں کو شلپ گرو اور قومی ایوارڈز کا اہتمام کرے گی۔ یہ ایوارڈ ہر سال دستکاری کے نامور ماسٹر دستکاروں کو پیش کیے جاتے ہیں جن کے کام اور لگن نے نہ صرف ملک کی خوشحالی اور متنوع دستکاری کی وراثت کے تحفظ کے لئے بلکہ مجموعی طور پر دستکاری کے شعبے کی بحالی کے لئے بھی تعاون دیا ہے۔VP to confer Shilp Guru and National Awards

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Nov 27, 2022, 10:11 PM IST

نئی دہلی: ٹیکسٹائل کی مرکزی وزارت 28 نومبر 2022 کو سال 2017، 2018 اور 2019 کے لئے ماسٹر دستکاروں کو شلپ گرو اور قومی ایوارڈز کا اہتمام کرے گی۔ نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ ایوارڈ تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ ٹیکسٹائل، امور صارفین، خوراک اور عوامی نظام تقسیم اور تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل تقریب کی صدارت کریں گے۔ VP to confer Shilp Guru and National Awards

ریل اور ٹیکسٹائل کی وزیر مملکت محترمہ درشنا وکرم جردوش تقریب کی اعزازی مہمان ہوں گی۔دستکاری کے فروغ کے کمشنر کا دفتر سال 1965 سے ماسٹر دستکاروں کے لیے قومی ایوارڈز کی اسکیم کو نافذ کر رہا ہے اور 2002 میں شلپ گرو ایوارڈز کا آغاز کیا گیا تھا۔ یہ ایوارڈ ہر سال دستکاری کے نامور ماسٹر دستکاروں کو پیش کیے جاتے ہیں جن کے کام اور لگن نے نہ صرف ملک کی خوشحالی اور متنوع دستکاری کی وراثت کے تحفظ کے لئے بلکہ مجموعی طور پر دستکاری کے شعبے کی بحالی کے لئے بھی تعاون دیا ہے۔

اس کا بنیادی مقصد دستکاری کے شعبے میں ماسٹر دستکاروں کو پہچان دینا ہے۔ ایوارڈ یافتہ ملک کی تقریباً تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ ساتھ مختلف مقامات سے دستکاری کے مختلف طرزکی نمائندگی کرتے ہیں۔وبا کی وجہ سے پچھلے تین برسوں کے ایوارڈز ایک ساتھ پیش کیے جارہے ہیں۔دستکاری کا شعبہ ملکی معیشت میں لازمی اور اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ دیہی اور نیم شہری علاقوں میں دستکاروں کے ایک بڑے طبقے کو روزگار فراہم کرتا ہے اور اپنے ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھتے ہوئے ملک کے لیے خاطر خواہ غیرملکی زرمبادلہ بھی پیدا کرتا ہے۔ دستکاری کا شعبہ روزگار پیدا کرنے اور برآمدات میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Dhankhar On Indian Democracy بھارتی جمہوریت دنیا کے لیے ایک رہنما، دھنکھڑ

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.