ETV Bharat / bharat

Delhi Municipal Corporation Election 2022 دہلی میونسپل کارپوریشن کے الیکشن میں 50 فیصد پولنگ

دہلی میونسپل کارپوریشن کے 250 وارڈوں میں شام 5.30 بجے تک تقریباً 50 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔ صبح آٹھ بجے سے شروع ہونے والی پولنگ پرامن طریقے سے ہوئی اور کسی بھی علاقے سے کوئی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں آئی ہے۔ ووٹوں کی گنتی 7 دسمبر کو ہوگی۔ Delhi Municipal Corporation Election 2022

دہلی میونسپل کارپوریشن کے الیکشن میں 50 فیصد پولنگ

author img

By

Published : Dec 4, 2022, 10:47 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں میونسپل کارپوریشن انتخابات پُرامن طریقے سے مکمل ہو گیا۔ سیاسی جماعتیں انتخابات میں زیادہ سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے کے لیے مہم میں مصروف تھیں، دوسری جانب ریاستی الیکشن کمیشن نے ووٹنگ فیصد بڑھانے کے لیے کئی اقدامات اور مہم چلائی، لیکن نتیجہ تسلی بخش نہیں رہا۔ اتوار کو دہلی میونسپل کارپوریشن کے 250 وارڈوں کے لیے شام 5 بجے تک صرف 50 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا، جو کہ گزشتہ برس کے انتخابات سے کم ہے۔ Delhi Municipal Corporation Election 2022

الیکشن کمیشن نے شام 7.28 بجے یہ معلومات شیئر کیں۔ انہو ں نے بتایا کہ شام 5 بجے سے 5:30 بجے کے درمیان 30 منٹ میں تمام پولنگ اسٹیشنوں میں ہونے والے ووٹرز کے اعداد و شمار بعد میں شیئر کیے جائیں گے۔ اس وقت جو پولنگ فیصد سامنے آیا ہے وہ گزشتہ انتخابات کے اعداد و شمار سے کم ہے۔ دہلی میں ایم سی ڈی انتخابات کے سلسلے میں ووٹ کا حق استعمال کرنے کے لیے لوگوں میں اس بار کم جوش نظر آتا ہے۔ جس کا اثر ووٹنگ فیصد میں بھی واضح طور پر نظر آرہا ہے۔

واضح رہے کہ ریاستی الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق دہلی میں ووٹروں کی کل تعداد 1,45,05,358 ہے۔ دہلی میونسپل کارپوریشن کو اس سال کے شروع میں نئی حد بندی کے بعد شمالی، جنوبی اور مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشنوں کو ملا کر ایک کردیا گیا تھا۔ اس کے بعد یہ پہلا الیکشن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Delhi Municipal Corporation Elections ٹکٹ نہ ملنے پر عآپ رہنما نے ٹاور پر چڑھ کر احتجاج کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.