ETV Bharat / bharat

Manipur Assembly Elections: منی پور اسمبلی الیکشن کے لیے ووٹنگ جاری

author img

By

Published : Feb 28, 2022, 7:38 AM IST

منی پور اسمبلی انتخابات Manipur Assembly Elections کے پہلے مرحلے میں 38 اسمبلی سیٹوں میں سے 29 پہاڑی علاقے میں ہیں۔ یہ 29 اسمبلی سیٹیں امپھال ایسٹ، امپھال ویسٹ اور بشنو پور اضلاع میں ہیں۔ دیگر نو اسمبلی سیٹیں چورا چند پور، کانگ پوکپی اور فرجل اضلاع میں ہیں۔ منی پور اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 38 اسمبلی سیٹوں پر 173 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔

منی پور اسمبلی الیکشن کے لیے ووٹنگ جاری
منی پور اسمبلی الیکشن کے لیے ووٹنگ جاری

منی پور اسمبلی الیکشن 2022 Manipur Assembly Elections کے لیے آج ووٹنگ ہو رہی ہے۔ یہاں دو مرحلوں میں پولنگ ہونی ہے۔ منی پور اسمبلی الیکشن 2022 کے پہلے مرحلے میں 38 اسمبلی سیٹوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن نے دعویٰ کیا ہے کہ منصفانہ اور پرامن پولنگ کے لیے تمام ضروری تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

منی پور اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 38 اسمبلی سیٹوں میں سے 29 پہاڑی علاقے میں ہیں۔ یہ 29 اسمبلی سیٹیں امپھال ایسٹ، امپھال ویسٹ اور بشنو پور اضلاع میں ہیں۔ دیگر نو اسمبلی سیٹیں چورا چند پور، کانگ پوکپی اور فرجل اضلاع میں ہیں۔ منی پور اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 38 اسمبلی سیٹوں پر 173 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:۔ PM Modi visits Manipur: آج وزیراعظم نریندرمودی کا منی پور دورہ

منی پور انتخابات 2022 کے پہلے مرحلے میں جن 173 امیدواروں کی قسمت داؤ پر لگی ہے، ان میں 15 خواتین امیدوار ہیں۔ اس مرحلے میں وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ کے ساتھ ان کے کابینہ کے ساتھی تھونگم بسواجیت سنگھ، اسمبلی اسپیکر وائی کھیم چند سنگھ، نائب وزیر اعلیٰ یومنم جوئے کمار کے ساتھ ساتھ کانگریس کے ریاستی صدر این لوکیش سنگھ کی قسمت کا فیصلہ بھی ہونا ہے۔

پولنگ کے پرامن انعقاد کے لیے انتخابی عملہ کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولنگ اسٹیشنز پر مقامی پولیس کے ساتھ نیم فوجی دستوں کے اہلکار بھی تعینات ہوں گے۔ پولنگ پارٹیاں پولنگ سٹیشنز پر پہنچ چکی ہیں۔ جن اضلاع میں پولنگ ہونی ہے وہاں پولیس چوکس ہے۔ ضلع کی سرحد پر چیکنگ تیز کر دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.