ETV Bharat / bharat

دھرمشالہ میں تباہی کے مناظر

کانگڑا میں سیلاب کی وجہ سے بہت سے مکانات بہہ گئے ہیں اور کئی گھروں میں پانی داخل ہوگیا ہے۔ پانی کا تیز بہاؤ مینڈ میں جھونپڑیوں کے ساتھ ساتھ ان کا سامان بھی بہا کر لے گیا۔

visuals-of-flood-in-dharamshala
موسلادھار بارش اور لینڈ سلائیڈ، دھرمشالہ میں تباہی کے مناظر
author img

By

Published : Jul 12, 2021, 7:46 PM IST

Updated : Jul 12, 2021, 8:02 PM IST

دھرمشالہ: ہماچل پردیش میں کانگڑا ضلع کے دھرمشالہ اور بالائی علاقوں میں بادل پھٹنے سے مانجھی نشیبی علاقے میں آئی زبردست تباہی سے بھاگسوناگ سمیت کئی نشیبی علاقوں میں بڑی تباہی ہوئی ہے۔

موسلادھار بارش اور لینڈ سلائیڈ، دھرمشالہ میں تباہی کے مناظر

سیلاب کے سبب نشیبی علاقے اور نالوں میں طغیانی آگئی ہے اور اس کے کنارے تعمیر متعدد مکان، جھگی جھوپڑیاں اور سڑکوں پر کھڑی گاڑیاں پانی میں بہہ جانے سے کئی پلوں کو بھی نقصان پہنچا۔ وہیں سڑکوں پر کئی مقامات پر تودے گرنے سے گاڑیوں کا آمد و رفت متاثر ہوئی ہے، جنہیں متبادل راستوں پر روانہ کیا جارہا ہے۔ قدرت کے اس قہر سے ندی نالوں کے آس پاس تباہی کا منظر ہے۔ کسی دیگر آفت کے خدشے سے لوگوں میں خوف ہے۔

ریاست کے بیشتر علاقوں بشمول ضلع کے بالائی اضلاع میں کل شام سے موسلا دھار بارش ہورہی ہے، جس کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی ہے۔ بارش اور سیلاب کی وجہ سے دھرم شالہ میں سڑکوں پر کھڑی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔ دھرم شالہ میں 185 ملی میٹر، پالم پور میں 155 ملی میٹر، بیج ناتھ اور مالا میں 105 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ منڈی۔پٹھان کوٹ شاہراہ پر راجول میں گج کھائی پر تعمیر پل کو ہوئے نقصان سے گاڑیوں کی آمدورفت روک دی گئی ہے اور پولیس فورس کو تعینات کردیا گیا ہے۔ شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ ڈرائیور متبادل راستوں پر چل رہے ہیں لیکن لنک روڈوں پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک نظام متاثر ہوا ہے۔ بنوئی کے قریب بھی گج کی کھائی میں زبردست تباہی ہوئی۔ یہاں بھی گھروں میں پانی داخل ہوا اور وہ سڑکوں پر بہہ رہا ہے۔

موسلادھار بارش اور لینڈ سلائیڈ، دھرمشالہ میں تباہی کے مناظر

کانگڑا میں سیلاب کی وجہ سے بہت سے مکانات بہہ گئے ہیں اور کئی گھروں میں پانی داخل ہوگیا ہے۔ پانی کا تیز بہاؤ مینڈ میں جھونپڑیوں کے ساتھ ساتھ ان کا سامان بھی بہا کر لے گیا۔

موسلادھار بارش اور لینڈ سلائیڈ، دھرمشالہ میں تباہی کے مناظر

خراب موسم اور تیز بارش کی وجہ سے، آج گیگل ہوائی اڈے پر آنے والی تمام پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ ہیلی اور ہوائی ٹیکسی خدمات بھی آج معطل رہیں گی۔ گگل ائیرپورٹ کے ٹریفک انچارج گورو کمار نے اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ آج نہ تو ائیر انڈیا اور نہ ہی اسپائس جیٹ کی پروازیں یہاں آئیں گی۔

کانگڑا کے ضلعی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نپون جندل نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مانسون کے موسم میں ندی نالوں اور وادیوں کے قریب نہ جائیں اور لینڈ سلائیڈنگ کے امکان کے پیش نظر حساس مقامات سے دور رہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کچھ جگہوں پر زیادہ پانی آنے کی وجہ سے لوگوں کو دوسری جگہوں پر منتقل کیا گیا ہیں۔ انہوں نے محکمہ ریونیو کے افسران کو امداد اور بحالی میں تیزی لانے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آفات سے نمٹنے کے لیے ضلع اور سب ڈویژنل سطح پر کنٹرول روم قائم کردیے گئے ہیں جو 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔

بارش کے باعث پٹھان کوٹ۔ جوگیندر نگر ریلوے لائن بھی متاثر ہوئی ہے یہاں ٹرینیں روک دی گئی ہیں۔ جوالا مکھی روڈ (رانی تال) کانگڑا ا ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان تودے گرنے کی وجہ سے کئی مقامات متاثر ہونے کے سبب ٹرینیں پٹھان کوٹ سے جوالا مکھی روڈ تک ہی آرہی ہیں۔ ریلوے لائن کو بحال کرنے میں دو تین دن لگ سکتے ہیں۔ پٹھان کوٹ۔ جوگیندر نگر ریلوے لائن پر سوا سال کے وقفے کے بعد گزشتہ یکم جولائی سے چار ٹرینیں چلنا شروع ہوئی تھیں ، لیکن پہلی بارش میں ہی ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچنے کی وجہ سے ، جوالامکھی روڈ سے آگے ٹرینوں کی آمدورفت رک گئی ہے۔

فیروز پور ڈویژنل ریلوے انجینئر ونود کمار کے مطابق، بھاری بارش کی وجہ سے، جوالا مکھی روڈ ریلوے اسٹیشن، کوپڑلا ہڑ ریلوے اسٹیشن اور کانگڑا ریلوے اسٹیشن کے درمیان کم از کم آٹھ مقامات پر تودے گرنے سے ریلوے لائن کو نقصان پہنچا ہے اور بارش رکنے کے بعد ہی اس کی مرمت ہوپائے گی اور اسے بحال کرنے میں دو تین دن لگ سکتے ہیں۔

دوسری جانب قبائلی ضلع لاہول۔اسپیتی کے کمشنر نیرج کمار نے ریاست میں سرگرم مانسون اور موسلا دھار بارش سے قومی شاہراہ نمبر تین، منالی۔ لیہ قومی شاہراہ پر پاگل نالہ، تلنگانہ نالہ، بھرت پور نالہ میں پانی کی سطح میں اضافے کے پیش نظر لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان شاہراہوں پر سفر کرنے سے پرہیز کریں۔'

انہوں نے ہنگامی صورتحال اور سڑک کی صورتحال کے بارے میں معلومات کے لئے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر کنٹرول روم کے فون نمبر 94594-61355پر رابطہ کرنے اور لوگوں کو شدید بارشوں کے سبب تودے گرنے وغیرہ کے خدشے کے پیش نظر غیر ضروری طور پر اپنے گھروں کو نہ چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے۔'

یو این آئی

Last Updated : Jul 12, 2021, 8:02 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.