روڑکی: اتراکھنڈ کے ضلع ہریدوار میں پیران کلیر درگاہ میں تعینات ایک پی آر ڈی جوان کا غیر قانونی طور پر وصولی کرنے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ وائرل ویڈیو میں پی آر ڈی کا ایک جوان زائرین سے پیسے لے کر جیب میں رکھتا نظر آ رہا ہے۔ حال ہی میں درگاہ میں طویل عرصے سے تعینات پی آر ڈی اہلکاروں کو ہٹا کر ان کی جگہ پی آر ڈی کے نئے اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ زائرین سے غیر قانونی بھتہ خوری کی شکایت اعلیٰ افسران تک پہنچی تو انہوں نے تمام پی آر ڈی اہلکاروں کو ہٹا کر ان کی جگہ دیگر پی آر ڈی اہلکاروں کو تعینات کر دیا ہے۔ video of prd jawan doing illegal recovery in piran kaliyardargah goes viral
پیران کلیر درگاہ پر پی آر ڈی کے جوان کی جانب سے پیسہ وصولی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے ساتھ ساتھ یہ ویڈیو سسٹم کی غفلت کو بھی بے نقاب کر رہا ہے۔ بتادیں کہ درگاہ میں امن برقرار رکھنے اور فرضی خادموں کو روکنے کے لیے پی آر ڈی کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ لیکن اب پی آر ڈی کے یہ اہلکار بھی اسی راستے پر چل رہے ہیں جو فرضی خادم استعمال کرتے تھے۔
- مزید پڑھیں:۔ Bareilly Sharif Dargah: درگاہ اعلیٰ حضرت میں تعینات پولیس اہلکار کے خلاف جھوٹی شکایت کی تحقیقات
درحقیقت یہاں کے زائرین کی اکثر یہ شکایت رہتی ہے کہ درگاہ کے اندر مبینہ طور پر فرضی خادم نذرانہ اپنی جیب میں رکھتے ہیں۔ اس سرگرمی کو روکنے کے لیے وردی والے پی آر ڈی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ لیکن پی آر ڈی کے اہلکار بھی یہی کام انجام دے رہے ہیں۔ اس وقت یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔