ETV Bharat / bharat

Bloody battle played In SSG Hospital وڈودرا کے ایس ایس جی اسپتال میں مار پیٹ، تین افراد زخمی - ایس ایس جی اسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے باہر فریقین کے درمیان تصادم

وڈودرا کے ایس ایس جی اسپتال میں مار پیٹ کا واقعہ پیش آیا جس میں کچھ لوگوں نے ایک مریض اور ان کے تین رشتہ داروں کو لاٹھی ڈنڈے سے زدکوب کیا۔ متاثرہ کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ ان کا پڑوسی مسلسل ان کے گھر والوں کو پریشان کرتا ہے۔Bloody battle played In SSG Hospital

ایس ایس جی اسپتال میں مار پیٹ، تین افراد زخمی

author img

By

Published : Aug 21, 2022, 10:26 PM IST

وڈودرا: ریاست گجرات کے ضلع وڈودرا کے ایس ایس جی اسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے باہر مبینہ شرپسند عناصر نے ایک مریض اور ان کے تین رشتہ داروں کو لاٹھی ڈنڈے سے پیٹ پیٹ کر شدید طور پر زخمی کردیا۔ متاثرہ کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ آج ان کا دیور نماز پڑھ کر گھر واپس آ رہا تھا، اسی دوران ان کے پڑوسی نے اس پر حملہ کردیا، اس کے پیر پر گاڑی چڑھا دی اور اس کو بے رحمی سے پیٹا۔ اہل خانہ کا مزید یہ بھی کہنا ہے کہ جب میرے دیور کو زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کرانے کے لئے لایا گیا تو پہلے ہی سے میرا پڑوسی اپنے والد کے ساتھ یہاں موجود تھا اور ان کے ہاتھوں میں لاٹھی و لوہے کی چھڑ تھی، انہوں نے میری دو دیور اور مامو پر حملہ کر دیا اور انہیں شدید طور پر زخمی کردیا۔ اس دوران متاثرہ افراد کی قمیص مکمل طور پر خون الودہ ہوگئی اور انہیں فورا اسپتال میں داخل کرایا گیا۔Bloody battle played In SSG Hospital

ایس ایس جی اسپتال میں مار پیٹ، تین افراد زخمی

متاثرہ کے اہل خانہ کا یہ بھی الزام ہے کہ ان کا پڑوسی انجم عرف کانڑیا مسلسل ان کے گھر کی خواتین کو ہراساں کرتا تھا اور مختلف طریقے سے پریشان کرنے کی کوشش کرتا تھا اور کئی مرتبہ اس سلسلے میں پولیس سے شکایت کی گئی لیکن پولیس نے ابھی تک کوئی شکایت درج نہیں کی۔

مزید پڑھیں:۔ فریقین میں تصادم، نصف درجن سے زائد زخمی

پولیس نے موقع پر پہنچ کر معاملہ کی جانکاری حاصل کی تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوپایا کہ اس مار پیٹ کی وجہ کیا تھی، فی الحال پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور تفتیش شروع کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.