ETV Bharat / bharat

Madras High Court ایڈوکیٹ گوری سمیت پانچ نے مدراس ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج کے طور پر حلف لیا - ایڈوکیٹ گوری مدراس ہائی کورٹ میں جج

ایڈوکیٹ ایل سی وکٹوریہ گوری اور چار دیگر وکلاء نے منگل کو مدراس ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج کے طور پر حلف لیا۔ قائم مقام چیف جسٹس ٹی راجہ نے عدالت کے ججوں اور جوڈیشل افسران کی موجودگی میں نئے ججوں کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔

ایڈوکیٹ گوری سمیت پانچ نے مدراس ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج کے طور پر حلف لیا

author img

By

Published : Feb 7, 2023, 6:22 PM IST

چنئی: ایڈوکیٹ ایل سی وکٹوریہ گوری اور چار دیگر وکلاء نے منگل کو مدراس ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج کے طور پر حلف لیا۔ قائم مقام چیف جسٹس ٹی راجہ نے عدالت کے ججوں اور جوڈیشل افسران کی موجودگی میں نئے ججوں کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ گوری کے ساتھ، پلئیپکم بہوکٹومبی بالاجی، کندھاسامی کولندیوالو رام کرشنن، جوڈیشل افسران رامچندرن کلیمتھی اور کے گووندراجن تھیلاکاودی نے ہائی کورٹ کے ایڈیشنل ججوں کے طور پر عہدہ سنبھالا۔

قبل ازیں سپریم کورٹ نے انہیں ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج کے طور پر ترقی دینے کے کالجیم کے فیصلے کے خلاف دائر درخواستوں کے ایک بیچ کو خارج کر دیا تھا۔ عدالت عظمیٰ نے درخواستوں کو اس بنیاد پر مسترد کر دیا کہ وہ یہ نہیں مان سکتی کہ کالجیم کو ایڈوکیٹ گوری کے سیاسی پس منظر اور ان کے متنازعہ بیانات سے آگاہی نہیں تھی۔

وہیں 17 جنوری کو سپریم کورٹ کالجیم نے مدراس ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج کے عہدے کے لیے گوری کے نام کی سفارش کی۔ تاہم، وکلاء کے ایک حصے نے اس فیصلے پر احتجاج کرتے ہوئے الزام لگایا کہ محترمہ گوری بھارتیہ جنتا پارٹی کی ایک اہم عہدیدار تھیں اورانہوں نے اقلیتوں کے خلاف "غیر مہذب زبان" کااستعمال کیاتھا۔

واضح رہے کہ اسی مہینہ کے شروعات میں مرکزی حکومت نے تین ہائی کورٹس کے لیے 13 ایڈیشنل ججوں کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ مرکزی وزارت قانون و انصاف کے محکمہ انصاف کی طرف سے جاری کردہ الگ الگ سرکاری نوٹس کے مطابق، صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے دو جوڈیشل افسران اور 11 وکلاء کو ایڈیشنل جج مقرر کرنے کی اجازت دی ہے۔ الہ آباد میں چھ، مدراس میں پانچ اور کرناٹک ہائی کورٹ میں دو ایڈیشنل ججوں کی تقرری کی گئی ہے۔ الہ آباد ہائی کورٹ میں ایڈیشنل جج کے عہدے پر سید قمر حسن رضوی، منیش کمار نگم، انیش کمار گپتا، نند پربھا شکلا، کشتیج شیلیندر اور ونود دیواکر کو مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: New Acting Chief Justice Of Madras HC جسٹس راجہ کو مدراس ہائی کورٹ کا قائم مقام چیف جسٹس مقرر کیا گیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.