نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے 8 ریاستوں کے 14 انجینیئرنگ کالجوں میں نئے تعلیمی سیشن سے کچھ چنندہ سلیبس کو علاقائی زبان میں بھی دستیاب کرانے کا خیر مقدم کیا ہے۔
مسٹر نائیڈو نے سنیچر کے روز یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ یہ اطمینان کا موضوع ہے کہ نئی تعلیمی پالیسی کے مطابق ہی اے آئی سی ٹی ای نے بی۔ ٹیک پروگراموں کو ہندی، مراٹھی، تمل، تیلگو، کنڑ، گجرات، ملیالم، بنگلہ، آسمیا، پنجابی اور اڑیہ، ان 11 زبانوں میں پڑھانے کی منظوری فراہم کی ہے۔
مزید پڑھیں:نائیڈو نے مختلف سیاسی جماعتوں کا اجلاس طلب کیا
نائب صدر نے امید ظاہر کی کہ دیگر انجینیئرنگ کالجز اور پیشہ ورانہ تعلیمی اداروں کا نصاب بھی علاقائی زبانوں میں دستیاب کرائیں گے۔
یو این آئی