ETV Bharat / bharat

ایم وینکیا نائیڈو نے مودی حکومت کی خوب ستائش کی - جموں و کشمیر میں جمہوری نظام

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ سوامی ناتھن کمیشن کی رپورٹ کو نافذ کرنے کا فیصلہ ہماری حکومت نے لیا، ایم ایس پی سمیت غلہ جات کی کاشت میں اضافہ ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ بھارت اناج کا ہب بن گیا ہے۔ 250 ملین سے 350 ملین ٹن کا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کاشتکاروں کو مبارکباد بھی پیش کی۔

نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے مودی حکومت کی خوب تعریف کی

author img

By

Published : Jan 29, 2021, 12:58 PM IST

Updated : Jan 29, 2021, 1:05 PM IST

خطاب کے دوران وینکیا نائیڈو نے کہا کہ 'پردھان منتری کسان سمان ندھی، کسان سمان یوجنا کے تحت کروڑوں روپیے مستفضین کے اکاؤنٹ میں راست طور پر بھیجے گئے جس سے کسانوں کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوا اور کاشتکاری میں بھی انہیں مدد ملی۔

حکومت نے کسانوں کو خودکفیل بنانے کی پوری کوشش کی ہے۔ ایک لاکھ کروڑ کی مدد کی گئی ہے تاکہ انفراسٹرکچر کو بہتر بنایا جا سکے۔

نائب صدر کے خطاب کی اہم باتیں

  • ہماری حکومت نے ایم ایس پی میں اضافہ کیا
  • سوامی کمیشن کی رپورٹ کو نافذ کیا
  • کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوا
  • ایک لاکھ کروڑو کی کسانوں کو مدد ملی
  • حکومت نے کسانوں کو خود کفیل بنانے کی کوشش کی ہے
  • حکومت نے اظہار رائے کی پوری آزادی دی
  • جموں و کشمیر میں جمہوری نظام کو نافذ کرنے میں ہماری حکومت نے کوشش شروع کی
  • ڈی ڈی سی انتخابات کے ذریعہ اسے ہم نے ثابت کرکے دکھا دیا ہے۔
  • یوم جمہوریہ کو لال قلعے پر جو کچھ ہوا اس کی مذمت کرتے ہیں
  • عالیشان رام مندر کی تعمیر کا راستہ ہموار ہونے کے بعد وہاں تعمیراتی کام جاری ہیں۔

ہماری حکومت نے اظہار رائے کی پوری آزادی دی ہے لیکن اس کی آڑ میں تشدد کو جائز نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ یوم جمہوریہ کو لال قلعے پر جو کچھ ہوا اس کی مذمت کرتے ہیں۔

3 کروڑ فیملی کو پانی کی سہولیت مہیا کرائی گئی۔ ایس سی ایس ٹی طبقات کو بنیادی سہولیات بھی ہماری حکومت نے مہیا کرائی۔

اسکول، مارکٹ، ہاسپیٹل بھی حکومت دیہی علاقوں میں بنا رہی ہے۔ 6 لاکھ گاؤں میں آپٹیکل فائبر کا جال بچھایا گیا ہے۔

400 کروڑ سے زائد یو پی آئی کے ذریعہ مستفیضین کے اکاؤنٹ میں بھیجا گیا ہے تاکہ لوگوں کی ضرورتیں پوری کی جا سکیں۔

بھارت آتم نربھر بھارت اسکیم کے تحت بہت تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

اٹل ٹنل، چار دھام یوجنا کے تحت بڑے پروجیکٹز کی تعمیر کی گئی۔ ندیوں کو جوڑا جا رہا ہے اور اسے جیون دھارا سے تعبیر کیا جا سکتا ہے۔

شمال مشرقی ریاستوں میں بھی ترقیاتی کام بڑی تیزی سے جاری ہیں۔

جموں و کشمیر میں جمہوری نظام کو زمینی سطح پر نافذ کرنے کی کامیاب کوشش ہماری ہی حکومت نے شروع کی ہے۔ آج وہاں کے حالات بہتر ہیں۔ ڈی ڈی سی انتخابات کے ذریعہ اسے ہم نے ثابت کرکے دکھا دیا ہے۔ انتخابات کو منعقد کرانے والے اداروں کی ستائش کی جانی چاہیے۔

مسلح افواج میں خواتین کی شمولیت بھی اس حکومت کا بڑا کارنامہ ہے۔

عالیشان رام مندر کی تعمیر کا راستہ ہموار ہونے کے بعد وہاں تعمیراتی کام جاری ہیں۔ اس سے ملک کے باشندگان میں خوشی ہے۔

پردھان منتری سرکشا یوجنا کے تحت بھی غریبوں کو مدد کی گئی۔ پردھان منتری جیون جیوتی منصوبے کے تحت 5 لاکھ خاندانوں کو مفت ہیلتھ انشورنس کا فائدہ پہنچایا جا رہا ہے۔

Last Updated : Jan 29, 2021, 1:05 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.