ETV Bharat / bharat

Campaign Against Love Jihad وی ایچ پی کی مبینہ لوجہاد کے خلاف مہم کا اعلان - وی ایچ پی کی گھر واپسی مہم

وشو ہندو پریشد کے ایک کارکن کے مطابق وی ایچ پی 21 دسمبر سے ایک خصوصی ملک گیر مہم کا آغاز کرے گی، جس کا مقصد لوگوں کو ہندو مذہب کی جانب راغب کرنا اور ان کی مبینہ گھر واپسی ہے۔ نیز یہ مہم مبینہ 'لو جہاد' کے خلاف بھی ہوگی۔ Campaign Against Love Jihad

وی ایچ پی کی مبینہ لوجہاد کے خلاف مہم کا اعلان

author img

By

Published : Dec 20, 2022, 11:45 AM IST

لکھنؤ: وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) نے 21 دسمبر بروز بدھ سے جبری مذہب کی تبدیلی اور مبینہ 'لو جہاد' کے خلاف 11 روزہ ملک گیر مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس مہم کو آنے والے دنوں میں سنگھ کے ہندوتوا کو بڑھانے کے اقدام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اس مہم کا مقصد لوگوں کو ہندو مذہب کی جانب راغب کرنا اور ان کی مبینہ گھر واپسی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وی ایچ پی نے ملک بھر میں ایک ہزار حساس اضلاع کی نشاندہی کی ہے جہاں حالیہ دنوں میں مذہبی تبدیلیوں کی اعلیٰ شرح کی اطلاع ملی ہے۔ یہ بنیادی طور پر ان لوگوں کے لیے بیداری کی مہم ہوگی جو ہندو مذہب میں واپس آنا چاہتے ہیں۔ وی ایچ پی کے ایک کارکن نے بتایا کہ ہم ان کا دوبارہ ہندو مذہب میں خیرمقدم کریں گے اور یہ مہم 31 دسمبر کو اختتام پذیر ہوگی۔ VHP's nationwide campaign against love jihad

مزید پڑھیں:۔ Separate Law Against Love Jihad ہندو جاگریتی کی جانب سے لو جہاد کے خلاف قانون سازی کا مطالبہ

کارکن نے کہا کہ اس مہم میں خصوصی توجہ مبینہ 'لو جہاد' پر ہوگی، جہاں مسلمان مرد ہندو لڑکیوں سے شادی کرتے ہیں اور ان کا مذہب تبدیل کرتے ہیں۔ اس میں محبت کا عنصر شاید ہی ہوتا ہے، یہ سب جہاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال وی ایچ پی تقریباً 5000 لڑکیوں کی 'گھر واپسی' کو یقینی بناتا ہے جو اسلام قبول کر چکی تھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وی ایچ پی 23 دسمبر کو 'دھرم رکھشا دیوس' بھی منائے گی۔ ہندو دھرم کے مبلغ شردھا نند کو 1926 میں عبدالرشید نامی ایک شخص نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ وی ایچ پی کارکن نے کہا کہ انہیں اس لئے مارا گیا کیونکہ انہوں نے ہزاروں لوگوں کو ہندو مذہب میں واپس لانے کی کوشش کی۔ وی ایچ پی 25 دسمبر اور 31 دسمبر کے درمیان ایک مہم بھی چلائے گی تاکہ عیسائی مشنریوں کی طرف سے ہندوؤں کو عیسائیت میں تبدیل کرنے کی کوششوں کو روکا جا سکے، خاص کر کرسمس اور نئے سال کے موقع پر۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.