ETV Bharat / bharat

VHP On Pathan Film گجرات میں وشو ہندو پریشد کا فلم پٹھان کی مخالفت نہ کرنے کا اعلان - فلم پٹھان کی مخالفت

شاہ رخ خان کی فلم "پٹھان" 25 جنوری یعنی آج ریلیز ہوچکی ہے۔ ایسے میں گجرات وشو ہندو پریشد کا کہنا ہے کہ وہ پٹھان فلم کی مخالفت نہیں کریں گے۔ VHP not oppose pathan film in gujarat

گجرات میں وشو ہندو پریشد نے فلم پٹھان کی مخالفت نہ کرنے کا اعلان کیا

author img

By

Published : Jan 25, 2023, 11:13 AM IST

Updated : Jan 26, 2023, 1:42 PM IST

گجرات میں وشو ہندو پریشد کا فلم پٹھان کی مخالفت نہ کرنے کا اعلان

احمد آباد: بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون کی فلم پٹھان 25 جنوری کو باکس آفس پر ریلیز ہو گئی ہے، جب کہ بیرون ملک میں فلم کی بکنگ ایڈوانس میں چل رہی ہے، جس کی وجہ سے فلم کا اوورسیز کلیکشن توقع سے زیادہ بہتر ہونے کی کی امید ہے۔ دوسری جانب فلم پٹھان کو لیکر بھارت میں تنازعہ جاری ہے حلانکہ بھارت میں بھی فلم کے ریلیز سے قبل بکنگ ہوچکی ہے اور مسلسل ٹکٹوں کی ایڈوانس بکنگ بہت تیزی سے جارہی ہے۔ ایسے میں شدت پسند تنظیم وشو ہندو پریشد کے رہنما اشوک راول نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اب یہ لوگوں پر منحصر ہے کہ وہ فلم دیکھیں گے یا نہیں، ہم اس فلم کی مخالفت نہیں کریں گے۔

مزید پڑھیں:۔ Pathaan advance booking بائیکاٹ مطالبات کے درمیان فلم پٹھان کے اب تک 4.19 لاکھ ٹکٹ فروخت ہوئے
انہوں نے کہا کہ پٹھان فلم کا احتجاج فلم کے خلاف نہیں بلکہ ذہنیت کے خلاف تھا، اس سے قبل بھی اس طرح کی فلمیں بن چکی ہیں، جن کی وجہ سے احتجاج کیا گیا جس کی وجہ سے فلموں کو پروموشن ملا جو درست نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی مخالفت قوم اور معاشرے کو نقصان پہنچا سکتی ہیں اور اس سے ہندووں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وشو ہندو پریشد اور بجرنگ دل نے پٹھان فلم کے گانے بے شرم رنگ میں فحش تصویروں کی مخالفت کی تھی، اس فلم کو نہ چلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن ہماری عرضی کے بعد سینسر بورڈ نے ایک نیا سرکلر جاری کیا، جس میں فلم میں چالیس کے قریب غلطیاں تھیں، اس پر نظرثانی کرتے ہوئے نئے حکم کا اعلان کیا گیا۔ اس لئے اب ہم اس کی مخالفت نہیں کریں گے۔ واضح رہے کہ پٹھان فلم کے گانے بےشرم رنگ پر کافی ہنگامہ ہوا تھا، جس کی ملک بھر میں مخالفت کی جارہی تھی، پٹھان یش راج فلمز کی جاسوسی پر فلم ہے۔ جسے دیکھنے کے لیے لوگوں میں ابھی سے بے تابی نظر آرہی ہے اور فلم کی ریلیز سے پہلے ہی بڑی تعداد میں ٹکٹس بُک ہو چکی ہیں۔

Last Updated : Jan 26, 2023, 1:42 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.