ETV Bharat / bharat

Varun Gandhi on PM Modi: کسانوں کا ایم ایس پی کا مطالبہ بھی قبول کریں

author img

By

Published : Nov 20, 2021, 9:52 PM IST

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمان ورون گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھا ہے، جس میں حکومت سے کہا گیا ہے کہ وہ کسانوں کی کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کو قانونی طور پر پابند بنانے کے دوسرے مطالبے کو قبول کرلینا چاہئے۔

varun gandhi on farm laws  varun gandhi react on farm laws  varun gandhi on msp  etv bharat urdu news  ورون گاندھی کا ایم ایس پی پر بیان  ورون گاندھی کا ایم ایس پی پر ردعمل
ورون گاندھی نے وزیر اعظم سے کسانوں کا ایم ایس پی کا مطالبہ قبول کی اپیل کی

وزیر اعظم کی طرف سے زراعت ایکٹ کو واپس لینے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے ورون گاندھی نے ہفتہ کو اپنے خط میں لکھا کہ کسانوں کی دوسری مطالبہ کو قبول کرنے سے کسانوں کو ایک بہت بڑا معاشی تحفظ حاصل ہوگا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ لکھیم پور کھیری واقعہ کی منصفانہ تحقیقات کی جائے اور واقعہ کے ملزم مرکزی وزیر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

خط میں ورون گاندھی نے لکھا کہ ملک کے کسانوں نے شدید بارش، طوفان اور خراب موسم کے باوجود پرامن طریقے سے تحریک جاری رکھی، اس کے لیے کسانوں کو مبارکباد دی جانی چاہیے۔

انہوں نے لکھا کہ اگر مناسب وقت پر زرعی قوانین کو واپس لینے کا فیصلہ کرلیا جاتا تو اس تحریک کی وجہ سے اپنی جانیں دینے والے 700 کسانوں کی جانیں بچائی جا سکتی تھیں۔

بی جے پی کے رکن پارلیمان نے کسانوں کے احتجاج میں مارے گئے تمام 700 کسانوں کے لیے فی ایک کروڑ روپے کا معاوضہ دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے تاکہ متاثرین کے اہل خانہ آسانی سے اپنی زندگی گزار سکیں۔

واضح رہے کہ کسانوں کی تحریک اور کسانوں کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے ورون گاندھی ماضی میں کئی بار اس مسئلہ پر اپنی ہی حکومت کے خلاف آواز اٹھاتے رہے ہیں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.