ETV Bharat / bharat

Vande Bharat Express Breakdown وندے بھارت ایکسپریس میں آئی خرابی، مسافروں کو دوسری ٹرین سے منزل تک پہنچنا پڑا

ٹرین نمبر 22436 وندے بھارت ایکسپریس پونے سات بجے خرجہ سے کچھ پہلے ٹرین کے ایک کوچ کے ٹریکشن موٹر میں خرابی کی وجہ سے کھڑی ہوگئی۔ جانچ پڑتال کے بعد پتہ چلا کہ ٹریکشن موٹر میں خرابی کی وجہ سے ٹرین کو آگے بڑھانا ممکن نہیں ہے۔ جس کے بعد مسافروں کو تقریباً چھ گھنٹے انتظار کے بعد دوسری ٹرین سے روانہ کیا گیا۔Vande Bharat Express Breakdown

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Oct 8, 2022, 3:11 PM IST

نئی دہلی: نئی دہلی سے وارانسی کے درمیان چلنے والی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین ہفتہ کو اتر پردیش کے خرجہ ریلوے اسٹیشن کے قریب اچانک ایک ٹریکشن موٹر میں خرابی کی وجہ سے مسافروں کو تقریباً چھ گھنٹے انتظار کے بعد دوسری ٹرین سے روانہ کیا گیا۔

معلومات کے مطابق ٹرین نمبر 22436 وندے بھارت ایکسپریس پونے سات بجے خرجہ سے کچھ پہلے ٹرین کے ایک کوچ کے ٹریکشن موٹر میں خرابی کی وجہ سے کھڑی ہوگئی۔ جانچ پڑتال کے بعد پتہ چلا کہ ٹریکشن موٹر میں خرابی کی وجہ سے ٹرین کو آگے بڑھانا ممکن نہیں ہے۔

خرجہ اسٹیشن پر تقریباً ایک گھنٹہ سے زیادہ وقت تک ٹرین کھڑی رہنے سے مسافروں نے ٹویٹر پر وزارت ریلوے، وزیر ریلوے، نارتھ سینٹرل ریلوے کے جنرل منیجر اور تمام افسران کو وندے بھارت ایکسپریس کے بیچ راستے میں کھڑی ہونے کی پریشانی سے آگاہ کرنا شروع کیا۔ اس کے بعد ریلوے بورڈ متحرک ہوا اور بعد میں نئی ​​دہلی اسٹیشن سے شتابدی ایکسپریس کا ایک ریک بھیجا گیا جس میں وندے بھارت ایکسپریس کے مسافروں کو بٹھا کر تقریباً ایک بجے وارانسی کے لیے روانہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Another incident of Vande Bharat Express وندے بھارت ایکسپریس ایک بار پھر مویشی سے ٹکرا گئی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.