ETV Bharat / bharat

کورونا ٹیکہ کاری مہم کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع

ٹیکہ کاری مہم میں شامل ہونے کے لئے رجسٹریشن سب سے اہم ہے۔ رجسٹریشن کے لئے کووین ایپ، آروگیہ سیٹو ایپ کی مدد لی جا سکتی ہے یا پھر cowin.gov.in پر بھی لاگ ان کر سکتے ہیں۔

vaccination phase
vaccination phase
author img

By

Published : Mar 1, 2021, 7:34 AM IST

پیر سے کورونا ٹیکہ کاری مہم کا دوسرا مرحلہ شروع ہو رہا ہے۔ اس بار ویکسینیشن میں 60 سال سے زائد عمر والوں کے ساتھ ساتھ 45 سے 60 سال تک کی عمر کے ان لوگوں کو بھی ٹیکہ لگایا جائے گا جو مختلف امراض سے متاثر ہیں۔ اس دوران لوگ سرکاری اسپتالوں کے ساتھ ساتھ نجی اسپتالوں میں بھی کورونا کا ٹیکہ لگوا سکیں گے۔

اس ٹیکہ کاری مہم میں شامل ہونے کے لئے رجسٹریشن سب سے اہم ہے، جو پیر کو صبح نو بجے سے شروع ہوگا۔ رجسٹریشن کے لئے کووین ایپ، آروگیہ سیٹو ایپ کی مدد لی جا سکتی ہے یا پھر cowin.gov.in پر بھی لاگ ان کر سکتے ہیں، یہاں آپ کو اپنا موبائل نمبر ڈالنا ہوگا، موبائل پر ایک او ٹی پی (ون ٹائم پاس ورڈ) آئےگا، اس کی مدد سے اکاؤنٹ بنائیں، پھر جس کا رجسٹریشن کروانا ہے، اس کا نام، عمر، جینڈر پر کریں، شناخت کے لئے کوئی پروف لگائیں، اگر ویکسین کے لئے رجسٹریشن کروا رہے شخص کی عمر 45 سال سے زائد اور اسے کوئی مرض ہے، تو یہ بتانا ہوگا، اس کے لئے comorbidity پروف لگانا پڑے گا۔ کس دن اور کہاں ٹیکہ لگوانا ہے، اس کے لئے آپ خود سے تاریخ اور ٹیکہ کاری مرکز کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایک موبائل نمبر سے چار افراد کے لئے رجسٹریشن کیا جا سکتا ہے۔ مزید جانکاری کے لئے 1507 پر رابطہ بھی کیا جا سکتا ہے۔

ویکسینیشن کے لئے تین طریقے سے رجسٹریشن کیا جا سکتا ہے۔ پہلا طریقہ سیلف رجسٹریشن کا ہے۔ آپ Co-WIN 200 ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے یا آروگیہ سیٹو ایپ کے ذریعہ پیر سے رجسٹریشن کر سکتے ہیں، ایپ میں سرکاری یا پرائیویٹ کووڈ ویکسینشن مرکز اور شیڈول و دیگر اہم جانکاری نظر آئے گی۔

اس کے علاوہ ریاست اور مرکز زیر انتظام علاقے بھی ویکسینیشن کے لئے کچھ لوگوں کا رجسٹریشن کریں گے۔ ان میں وہ افراد بھی شامل ہوں گے، جن کا انتخاب انتظامیہ خود کرے گا، اس میں آشا، اے این ایم کارکن، پنچایتی راج کے نمائندے، خواتین کے سیلف ہیلپ گروپ شامل ہیں۔

اگر آپ ٹیکہ لگوانے جا رہے ہیں تو اپنا شناختی کارڈ ساتھ لے جائیں، شناختی کارڈ میں آدھار کارڈ، ووٹر شناختی کارڈ وغیرہ لے جا سکتے ہیں۔ اس کے لئے آپ کو کوئی ایسا شناختی کارڈ لے جانا ہوگا، جس پر آپ کی تصویر کے ساتھ پیدائش کی عنمر درج ہو۔ اس کے علاوہ 45 سال سے زائد اور 60 سال سے کم عمر کے لوگوں کو ویکسین کی خراک لینے کے لئے امراض سے متاثر ہونے کے ثبوت بھی دکھانے ہوں گے، یہ رجسٹرڈ ڈاکٹر کے زریعہ سرٹیفائیڈ ہونا چاہئے۔

ویکسین کی پہلی خراک اور دوسری خراک ملنے کے بعد QR جینریٹ کیا جائے گا، اسے ایس ایم ایس لنک کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ کورونا ٹیکہ لگوانے کا سرٹیفکٹ ٹیکہ کاری مرکز سے بھی لیا جا سکتا ہے۔

واضح ہو کہ سرکاری ویکسینیشن مرکز پر ویکسین کی خراک مفت میں فراہم کرائی گئی ہے جبکہ پرائیویٹ اسپتالوں میں ویکسین کے لئے رقم دینی ہوگی۔ ویکسین کی ایک خراک کے لئے 250 روپئے لئے جائیں گے، جس میں 150 روپئے ٹیکے اور 100 روپئے سروس چارج کے طور پر وصول کیا جا رہا ہے اور آپ کو کورونا ٹیکہ کی دو خراک لینی ہوگی، یعنی پرائیوٹ اسپتالوں میں کورونا ٹیکہ لگوانے کے لئے 500 روپئے دینے ہوں گے جبکہ سرکاری اسپتالوں میں کورونا ٹیکہ مفت میں فراہم کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ 45 سے 59 سال کے لوگوں کو ویکسینیشن کے لئے امراض کا سرٹیفکٹ بھی دینا ہوگا، مرکزی وزارت صحت نے 20 امراض کی فہرست جاری کی ہے، جس میں شوگر، ہائیپرٹینشن، لیوکیمیا بون میرو، کڈنی، لیور اور قلب کے متعلق امراض شامل ہیں، اس میں کینسر سے متاثر مریضوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

ٹیکے کی پہلی خراک لینے والے دن سے 28 دنوں کے بعد ویکسین کی دوسری خراک دی جائے گی۔ اگر 28 دن گزارنے کے بعد ویکسین لینا بھول جائیں تو 28 دن کے بعد اسی ہفتے میں کسی دن بھی ٹیکہ لگوالیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.