ETV Bharat / bharat

Puri Accident باراتیوں سے بھری بس ندی میں گری، 25 افراد ہلاک

author img

By

Published : Oct 5, 2022, 7:25 AM IST

اتراکھنڈ کے پوری گڑھوال ضلع میں منگل کو ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ یہاں باراتیوں سے بھری بس نیار دریا میں گر گئی۔ مقامی پولیس اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیم بچاؤ آپریشن میں مصروف ہیں۔ ریسکیو ٹیم نے اب تک 25 افراد کی لاشیں دریا سے نکالی ہیں۔Accident in Pauri

باراتیوں سے بھری بس ندی میں گری
باراتیوں سے بھری بس ندی میں گری

پوری گڑھوال: ریاست اتراکھنڈ کے پوری گڑھوال ضلع میں منگل کی شام شادی کی تقریب میں جا رہی ایک مسافر بس گہری کھائی میں گر گئی، جس کے سبب کم از کم 25 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔ شادی کی خوشیاں اس وقت ماتم میں بدل گئیں جب باراتیوں سے بھری بس 300 میٹر گہری نیر ندی میں گر گئی۔ جانکاری کے مطابق بارات لالڈھنگ سے کراٹلہ جا رہی تھی کہ بیرونکھل میں سی ایم ڈی بند کے قریب ڈرائیور کا تیز رفتار بس پر سے کنٹرول ختم ہو گیا اور بس سیدھی نیئر ندی میں جا گری، جس کے سبب یہ حادثہ پیش آیا ۔

حادثہ شام تقریباً 7.30 بجے پیش آیا۔ مقامی لوگوں کی مدد سے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے لیکن اندھیرے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ مقامی پولیس اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیم بچاؤ آپریشن میں مصروف ہے۔ اب تک 25 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔

مزید پڑھیں:۔ Gujarat Bus fell in a ditch کوڈائی کنال میں ایک سیاحتی بس حادثہ کا شکار، تمام سیاح زخمی

عینی شاہدین نے بتایا کہ جائے حادثہ پر لائٹس کا کوئی انتظام نہیں ہے اور مقامی لوگ اپنے موبائل فون کی ٹارچ کی مدد سے بس کے اندر پھنسے افراد کو نکالنے کی جدوجہد کر رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ہلاکتوں کی تعداد زیادہ ہو سکتی ہے۔ حکام موقع پر پہنچ گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.