ETV Bharat / bharat

UP Vidhan Sabha Budget Session: یوپی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کا آج دوسرا دن - یوپی قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس

یوپی اسمبلی میں پہلے دن کی کارروائی ہنگامہ کے سبب ملتوی کر دی گئی تھی۔ پہلے دن کی کارروائی کا آغاز گورنر کے خطاب سے ہوا تھا۔ اس کے بعد سابق اراکین کی وفات پر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ جس کے بعد اسمبلی کی کارروائی منگل کی صبح 11 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔ UP Vidhan Sabha Budget Session

یوپی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کا آج دوسرا دن
یوپی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کا آج دوسرا دن
author img

By

Published : May 24, 2022, 9:43 AM IST

لکھنؤ: یوپی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کا آج دوسرا دن ہے، آج کی کارروائی صبح 11 سے شروع ہوگی۔ گزشتہ کل یوپی قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس گورنر آنندی بین پٹیل کی تقریر سے شروع ہوا۔ اس دوران سماج وادی پارٹی کے اراکین اسمبلی نے ہنگامہ شروع کردیا۔ گورنر کے خطاب کے دوران نعرے بازی کی گئی، ایس پی اراکین اسمبلی نے ہاتھوں میں پلے کارڈ لے کر ایوان میں نعرے لگائے۔ یہ سیشن 6 دن کا ہوگا۔ یوپی قانون ساز اسمبلی کے خصوصی سکریٹری برج بھوشن دوبے نے اطلاع دیتے ہوئے کہا تھا کہ ریاستی مقننہ کا بجٹ اجلاس ایوان میں گورنر آنندی بین پٹیل کے خطاب کے ساتھ شروع ہوگا۔ ریاست کی 18ویں قانون ساز اسمبلی کا یہ پہلا اجلاس ہوگا۔ 26 مئی کو یوگی حکومت ایوان میں دوسری مدت کے لیے اپنا پہلا مالیاتی بجٹ پیش کرے گی۔ Uttar Pradesh Vidhan Sabha Budget Session 2022 Started Lucknow

ودھان سبھا کے بجٹ اجلاس میں گورنر کے خطاب کے بعد چار آرڈیننس اور 8 بل ایوان کی میز پر رکھے جائیں گے، جن کو پاس کرایا جائے گا۔ بل کے قانون ساز کونسل سے بغیر کسی ترمیم کے واپس آنے کے بعد اسے ایوان میں رکھ کر قانون کے طور پر منظور کیا جائے گا۔ اس اجلاس میں ہنگامہ آرائی کا امکان ہے کیونکہ سماج وادی پارٹی کی قیادت میں اپوزیشن پہلے سے زیادہ مضبوط ہو گئی ہے۔ اپوزیشن یوگی حکومت کو لا اینڈ آرڈر اور بڑھتی مہنگائی سمیت دیگر کئی مسائل پر گھیرنے کی کوشش کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.