ETV Bharat / bharat

Usman Khwaja ویزا میں تاخیر کے باعث خواجہ، ہندوستان نہیں آسکے

author img

By

Published : Feb 1, 2023, 8:14 PM IST

آسٹریلیا کے سلامی بلے باز عثمان خواجہ کے ویزا میں تاخیر کی وجہ سے بدھ کو آسٹریلوی ٹیم کے ساتھ ہندوستان کے لئے روانہ نہیں ہو سکے۔Usman Khwaja India Arrival Delay

ویزا میں تاخیر کے باعث خواجہ ہندوستان نہیں آسکے

میلبورن: بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے شروع ہونے سے پہلے ہی تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔ آسٹریلیا کے سلامی بلے باز عثمان خواجہ کے ویزا میں تاخیر کی وجہ سے بدھ کو آسٹریلوی ٹیم کے ساتھ ہندوستان کے لئے روانہ نہیں ہو سکے۔ خواجہ نے اس تاخیر پرمزاحیہ اندازمیں سوشل میڈیا پر ایک میم شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’اپنے ہندوستان کے ویزا کا انتظار کرتے ہوئے میں‘‘۔

آسٹریلیائی ٹیم چار ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے ہندوستان آ رہی ہے۔ ای ایس پی این کرک انفو نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ خواجہ کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں کے ویزوں میں بھی تاخیر ہوئی۔ خواجہ اب جمعرات کو بنگلورو کے لیے روانہ ہوں گے۔

پاکستانی نژاد خواجہ نے 2011 میں آسٹریلیا کے لیے ڈیبیو کیا تھا، حالانکہ پچھلے دو برسوں میں ان کے بلے سے کافی رن آئے ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں 47.83 کی اوسط رکھنے والے خواجہ نے گزشتہ ایک سال میں 12 ٹیسٹ کھیل کر79.68 کی اوسط سے 1275 رنز بنائے ہیں اور ان کا بہترین اسکور195 ناٹ آؤٹ رہاہے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے پیر کو خواجہ کو ان کی شاندار کارکردگی پر سال کے بہترین ٹیسٹ کرکٹر کے ایوارڈ سے بھی نوازا۔

یہ بھی پڑھیں:India Win Toss ہندوستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا

دریں اثنا، آسٹریلیا 9 فروری سے ناگپور میں شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز سے قبل بنگلورو میں چار روزہ ٹریننگ کیمپ میں حصہ لے گا۔ اس کے علاوہ دیگر تین ٹیسٹ دہلی، دھرم شالہ اور احمد آباد میں کھیلے جائیں گے۔ یہ ٹیسٹ سیریز ہندوستان کے لیے عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچنے کے لحاظ سے اہم ہوگی۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.