مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات 2021 کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کے درمیان تیسرے مرحلے کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔
جنوبی 24 پرگنہ ضلع ریاست کا آخری ضلع ہے اور اس کے بعد سے خلیج بنگال شروع ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ضلع چھوٹے چھوٹے جزیروں پر مشتمل ہے۔
ان جزائر پر لوگ آباد ہیں لیکن ان تک پہنچنا کسی کے لیے بھی آسان نہیں ہوتا ہے۔ اس لیے ان علاقوں تک پہنچنے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جاتا ہے۔
جنوبی 24 پرگنہ میں اسمبلی انتخابات 2021 کے دوسرے مرحلے کے دوران سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے ڈرون کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق جنوبی 24 پرگنہ کے ریموٹ علاقوں میں ڈرونز کے ذریعہ نظر رکھی جا رہی ہے۔ پولنگ کے دوران ان علاقوں میں سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے اور اس کے مدنظر ڈرونز کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔
پولنگ بوتھ اور دیگر اہم مقامات اور ووٹرز پر بھی ڈرونز کے ذریعہ گہری نظر رکھی جا رہی ہے. انتظامیہ نے ڈرونز کے استعمال کو کامیاب قرار دیا ہے۔
جنوبی 24 پرگنہ میں اسمبلی انتخابات 2021 کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ جاری ہے۔