ETV Bharat / bharat

امریکی کانگریس کے وفد نے مودی سے ملاقات کی

امریکی کانگریس کے سینیٹر جان کارنن کی قیادت میں ایک وفد نے یہاں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔

امریکی کانگریس کے وفد نے مودی سے ملاقات کی
امریکی کانگریس کے وفد نے مودی سے ملاقات کی
author img

By

Published : Nov 13, 2021, 5:16 PM IST

سینیٹر جان کارنن بھارتی اور بھارتی نژاد کے امریکیوں سے متعلق سینیٹ گروپ کے شریک بانی اور وائس چیئرمین ہیں۔ وفد کے دیگر ارکان میں سینیٹر مائیکل کریپو، سینیٹر تھامس ٹوبرویل، سینیٹر مائیکل لی، کانگریس مین ٹونی گنزیلز اور جان کیبن ایلگی سینئر شامل تھے۔

وفد نے بڑی آبادی کو درپیش چیلنجوں کے باوجود ہندوستان میں کووڈ کی صورتحال کے بہترین انتظام کی تعریف کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی جمہوری اقدار پر مبنی عوام کی شرکت نے گزشتہ ایک صدی کی سب سے بدترین وبا سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کیا۔

وزیر اعظم نے بھارت-امریکہ جامع عالمی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو گہرا کرنے میں امریکی کانگریس کی مسلسل حمایت اور تعمیری کردار کی تعریف کی اور کہا کہ یہ مشترکہ جمہوری اقدار پر مبنی ہے۔

اس دوران باہمی دلچسپی کے علاقائی مسائل بشمول جنوبی ایشیا اور بحرالکاہل کے خطے سے متعلق گرما گرم بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم اور وفد کے ارکان نے دونوں اسٹریٹجک شراکت داروں کے درمیان تزویراتی مفادات پر تبادلہ خیال کیا اور عالمی امن و استحکام کو فروغ دینے کے مقصد سے تعاون کو مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: روم: اٹلی لیبیا میں اصلاحات کی حمایت کے لئے تیار

انہوں نے دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے اور دہشت گردی، موسمیاتی تبدیلی اور اہم ٹیکنالوجیز کے لیے قابل اعتماد سپلائی چین جیسے عصری عالمی مسائل پر تعاون کو مضبوط بنانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.