ETV Bharat / bharat

Urs were Arranged in Dargahs: ملک کی مختلف درگاہوں پر عرس کا اہتمام، امن و امان کیلئے دعائیں مانگی گئیں - درگاہوں پر ملک کی سلامتی کے لئے مانگی گئیں دعائیں

ملک کے کئی شہروں میں درگاہوں پر عرس کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر لوگوں نے ملک کی تعمیر و ترقی اور مسلمانوں کی موجود حالات پر خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ پڑھییں رپورٹ۔۔۔

Prayers for Muslims and the country
Prayers for Muslims and the country were offered at the shrines on the occasion of Urs
author img

By

Published : May 20, 2022, 10:47 PM IST

Updated : May 20, 2022, 11:04 PM IST

مرادآباد: ریاست اتر پردیش کے مرادآباد گلاب باڑی علاقے میں واقعہ درگاہ حفیظ صاحب کا تین روزہ چلنے والے عرس میں زائرین نے درگاہ پر چادر پوشی کر کے دعائیں و منتیں مانگی گئیں۔ عرس کی شروعات تلاوت قرآن شریف محفل اور قوالی سے کی گئی۔ تین روزہ چلنے والے عرس میں ہر مذہب اور ملت کے لوگوں نے شرکت کی درگاہ حافظ صاحب کا یہ 173 واہ عرس تھا عرس کے دوران سیاسی لیڈروں نے بھی چادر پوشی کر کے دعائیں اور منتیں مانگیں۔ عرس کے آخری دن قل شریف ہوا۔ قل شریف میں ملک کی ترقی امن و امان کے لیے دعائیں کی گئیں۔ درگاہ کے سجادہ نشین کوثر نبی حیات نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ برسوں کے دوران کرونا وائرس کی وجہ سے درگاہ پر عرس نہیں ہو سکا۔ اللہ کا شکر ہے اس سال درگاہ پر عرس شان و شوکت کے ساتھ منایا جا رہا ہے Urs were Arranged in Dargahs in India۔

اترپردیش کے مرادآباد میں عرس کا اہتمام کیا گیا

گیا: ریاست بہار کے شہر گیا میں واقع خانقاہ چشتیہ منعمیہ ابوالعلائیہ میں "خواجہ بہار حضرت شاہ عطاء حسین فانی" کا سالانہ عرس اختتام ہوگیا ہے۔ عرس کی تقریب میں شہر واطراف کے معززین سمیت بیرونی عقیدت مندوں کی آمد ہوئی۔ اس موقع پر جلسہ سیرت النبی کا بھی انعقاد ہوا، جس میں مولانا سید صباح الدین منعمی سجادہ نشین خانقاہ چشتیہ منعمیہ ابوالعلائیہ نے صوفیاء اور ان کے کردار و اخلاق کے عنوان پر پرمغز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوفیائے کرام نے دلوں کو جوڑا ہے۔ ان کے اخلاق و کردار سے لوگ متاثر ہوئے اور مذہب اسلام کو اپنایا۔ بزرگوں کا عمل ہی رہا ہے کہ وہ اپنی بات اخلاق سے دوسروں تک پہنچایا آج بھی بزرگوں کی تعلیمات کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔

گیا میں عُرس کا اہتمام کیا گیا۔

مزید پڑھیں:

اجمیر: ملک میں مسلمانوں پر ہو رہے ظالم ستم کے مد نظر ان کے حالات کی بہتری اور دین اسلام کی سلامتی کیلئے بھیلواڑا قصبہ شاہ پور میں واقع چشتیہ سلسلہ کے بزرگ حضرت احمد علی شاہؒ کی درگاہ میں خصوصی دعا کا انعقاد کیا گیا۔ جہاں بابا کے تین روزہ عرس کے موقع پر خصوصی چادر کل کی فاتحہ کی رسم پیش کی گئی اور اس کے بعد عرس کا اختتام کل کی فاتحہ کے ساتھ ہوا۔ صوفیانہ کلام پیش کرتے ممبئی کے قوال اور عرس کی تقریب کی صدارت پیر احمد علی بابا نے نے ادا کی۔ عرس میں تمام مذاہب کے زائرین کی بڑی تعداد شرکت کی۔

بہار کے گیا میں عرس کا اہتمام کیا گیا

اس موقع پر اہل وطن کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعا بھی مانگی گئی، خصوصی طور پر ملک میں مسلمانوں کے حالات کی بہتری اور دین اسلام کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔

Last Updated : May 20, 2022, 11:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.