ETV Bharat / bharat

ہریانہ: احتجاج کررہے کسانوں پر واٹر کینن کا استعمال - واٹر کینن

ضلع کرنال کے گھرونڈا میں آج کسان مہا پنچایت کا انعقاد کیا جانے والا تھا اور اس پروگرم میں ریاست کے وزیر اعلی کی بھی شرکت متوقع تھی۔

image
image
author img

By

Published : Jan 10, 2021, 1:18 PM IST

Updated : Jan 10, 2021, 1:25 PM IST

ہریانہ کے ضلع کرنال میں زرعی قوانین کی مخالف کررہے کسانوں کو قابو کرنے کے لیے پولیس نے ان پر واٹر کینن چلائے اور ساتھ ہی آنسو گیس کے گولے بھی داغے گئے۔

گھرونڈا کے کیملا گاؤں کو مکمل طور سے چھاؤنی میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ حالانکہ مہا پنچایت میں آدھے سے زیادہ پنڈال خالی نظر آئے۔

یہاں آج کسانوں سے خطاب کرنے کے لیے خود ریاست کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر آنے والے تھے لیکن ان کی آمد سے قبل ہی پولیس اور کسانوں کے درمیان تناؤ بڑھ گیا۔

کسانوں پر واٹر کینن کا استعمال

جس کے بعد کسانوں نے یہاں موجود بیریکیڈ کو مبینہ طور پر توڑ دیا اور پولیس نے انھیں قابو کرنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال کیا، ساتھ ہی آنسو گیس کے گولے بھی داغے گئے۔

اس کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں پنڈال کے باہر موجود ہیں اور یہاں وہ وزیر اعلی کے خلاف اپنا احتجاج درج کرانے آئے ہیں۔ حالانکہ ریاست بھر سے ہزاروں کی تعداد میں یہاں پہنچنے والے ہیں۔

Last Updated : Jan 10, 2021, 1:25 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.