ETV Bharat / bharat

Upper Age Relaxation For Employment انڈمان نکوبار میں بے روزگار نوجوانوں کے لیے عمر کی بالائی حد میں رعایت - انڈمان اور نکوبار جزائر کے لیفٹیننٹ گورنر

انڈمان اور نکوبار جزائر کے لیفٹیننٹ گورنر نے جمعہ کو مرکز کے زیر انتظام علاقے کے بے روزگار نوجوانوں کو بڑی راحت دیتے ہوئے، سیدھی بھرتی کے لیے مقرر کردہ بالائی عمر کی حد میں دو سال کی چھوٹ فراہم کی ہے۔ تمام محکموں کو عمر کی حد میں رعایت کے ساتھ خالی آسامیوں کو نوٹیفائیڈ کرنے سے پہلے محکمہ خزانہ کی طرف سے مقررہ دیگر شرائط کی تعمیل کرنی ہوگی۔Upper age relaxation For Employment

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Oct 21, 2022, 3:46 PM IST

پورٹ بلیئر: انڈمان اور نکوبار جزائر کے لیفٹیننٹ گورنر نے جمعہ کو مرکز کے زیر انتظام علاقے کے بے روزگار نوجوانوں کو بڑی راحت دیتے ہوئے، سیدھی بھرتی کے لیے مقرر کردہ بالائی عمر کی حد میں دو سال کی چھوٹ فراہم کی ہے۔Upper age relaxation For Employment

حالیہ دنوں کووڈ-19 وبا کی وجہ سے انڈمان اور نکوبار انتظامیہ کے مختلف محکموں میں مجوزہ براہ راست بھرتیاں نہیں کی جا سکیں۔ اس دوران بہت سے دلچسپی رکھنے والے امیدواروں کی عمر مقررہ عمر کی حد سے زیادہ ہوچکی ہےاور وہ سیدھی بھرتی کے لئے درخواست نہیں دے سکتے۔ لہٰذا، مختلف حلقوں سے درخواست کی گئی کہ عمر کی بالائی حد میں رعایت دی جائے تاکہ انہیں مختلف محکموں کے ذریعے مطلع کردہ براہ راست بھرتی اور مستقبل قریب میں مطلع کی جانے والی بھرتی کے لیے اہل بنایا جا سکے۔

ان کی درخواستوں پر غور کرنے کے بعد، مرکزکے زیرانتظام علاقے کے لیفٹیننٹ گورنرنے متعلقہ محکموں کے ذریعہ مطلع کئے جانے والے گروپ ’بی‘ کے تمام گروپ عہدوں پر سیدھی بھرتی کے لئے ایک باربھرتی کے ضوابط میں مقررکردہ عمرکی حد میں دوسال کی رعایت فراہم کی ہے۔

ایک سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق، حکم جاری ہونے کے بعد متعلقہ محکموں کی طرف سے ہر کیڈر میں کی جانے والی پہلی سیدھی بھرتی کے لیے یہ رعایت لاگو ہوگی یا یہ 31.12.2023 تک نافذرہے گی، جوبھی پہلے ہو۔

تمام محکموں کو عمر کی حد میں رعایت کے ساتھ خالی آسامیوں کو نوٹیفائیڈ کرنے سے پہلے محکمہ خزانہ کی طرف سے مقررہ دیگر شرائط کی تعمیل کرنی ہوگی۔ اب فراہم کی جانے والی رعایت کے علاوہ، مختلف زمروں میں پہلے سے دی گئی عمر میں چھوٹ بھی لاگو ہوگی۔ حالیہ دنوں کانگریس، بی جے پی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں نے مقامی نوجوانوں کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس موضوع کو بہت مضبوطی کے ساتھ اٹھایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: India's job market outlook strong روزگار کے مواقع میں اضافے کے آثار، سروے رپورٹ میں انکشاف

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.