ETV Bharat / bharat

Upendra Kushwaha on Amit Shah Seemanchal Tour وزیر داخلہ بہار کی فضا بگاڑنے سیمانچل آ رہے ہیں، اُپیندر کشواہا

author img

By

Published : Sep 6, 2022, 4:32 PM IST

جے ڈی یو پارلیمنٹری بورڈ کے چیئرمین و رکن قانون ساز کونسل اُپیندر کشواہا نے امت شاہ کے دورے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی فرقہ وارانہ ذہنیت کی پارٹی ہے، امت شاہ کا دورہ بہار کی فضا کو بگاڑنے کی کوشش ہے اسی وجہ سے انہوں نے مسلم اکثریت والا علاقہ سیمانچل کا انتخاب کیا ہے تاکہ اس حلقہ سے ایک طبقہ کو ٹارگٹ کیا جائے اور بہار میں ہندو مسلم کرانے کی کوشش کی جائے حالانکہ وہ اس میں ناکام ثابت ہوں گے۔ Upendra Kushwaha on Amit Shah Seemanchal Tour

وزیر داخلہ بہار کی فضا بگاڑنے سیمانچل آ رہے ہیں، اُپیندر کشواہا

پٹنہ: وزیر داخلہ امت شاہ آئندہ 24 اور 25 مارچ کو بہار کے سیمانچل دورہ پر آ رہے ہیں، جس سے بہار کی سیاست ایک بار پھر سے گرما گئی ہے۔ سیمانچل بہار میں مسلم اکثریت والا خطہ مانا جاتا ہے۔ بی جے پی لیڈران اس خطہ کو بارہا نشانہ بناتے رہے ہیں۔ بنگال اور نیپال کے سرحدی علاقے سے متصل سیمانچل میں مبینہ دراندازی معاملے کو بی جے پی لیڈران ہمیشہ موضوع بناتے رہے ہیں، ایسے میں بہار میں اقتدار سے باہر ہونے کے بعد بی جے پی پہلی بار بہار میں عوامی ریلی کر رہی ہے، علاوہ ازیں جگہ کا انتخاب بھی موضوع بحث ہے۔ Amit Shah To Visit Seemanchal In Bihar

وہیں جے ڈی یو پارلیمنٹری بورڈ کے چیئرمین و رکن قانون ساز کونسل اُپیندر کشواہا نے امت شاہ کے دورے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی فرقہ وارانہ ذہنیت کی پارٹی ہے، امت شاہ کا دورہ بہار کی فضا کو بگاڑنے کی کوشش ہے اسی وجہ سے انہوں نے مسلم اکثریت والا علاقہ سیمانچل کا انتخاب کیا ہے تاکہ اس حلقہ سے ایک طبقہ کو ٹارگٹ کیا جائے اور بہار میں ہندو مسلم کرانے کی کوشش کی جائے حالانکہ وہ اس میں ناکام ثابت ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ بہار کی عوام اچھی طرح سے سمجھ چکی ہے کہ وہ بی جے پی کے کسی بھی لیڈر کے جھانسے میں نہیں آئیں گے تاکہ یہاں کا پُرامن ماحول ناخوشگوار ہو. اگر انہیں سیمانچل کا دورہ ہی کرنا ہے تو بہار کو خصوصی پیکج کا جو وعدہ کیا تھا اسے پورا کرنے کے ساتھ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: Upendra Kushwaha Slams CBI Raids: سی بی آئی اور ای ڈی مرکز کے اشارے پر کام کررہی ہیں، اوپیندر کشواہا

اپیندر کشواہا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار 2024 کے مشن پر نکل چکے ہیں اور دہلی میں مختلف پارٹیوں کے اعلیٰ رہنماؤں کے ساتھ ان کی خوشگوار ملاقاتیں ہو رہی ہیں، جس سے بی جے پی لیڈران کو پیٹ میں درد شروع ہو گیا ہے، ہماری پوری کوشش ہے کہ تمام سیکولر پارٹیوں کو ایک پلیٹ فارم پر لاکر ایک مضبوط عظیم اتحاد پیش کیا جائے تاکہ ملک پر قابض فرقہ پرست بی جے پی پارٹی سے چھٹکارا دلایا جا سکے، آنے والا پارلیمانی انتخاب ملک کے نقطہ نظر سے بڑا اہم ہونے والا ہے۔ Upendra Kushwaha on Amit Shah Seemanchal Tour

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.