ETV Bharat / bharat

Sabotage At Religious Place: مخصوص مذہبی مقام پر توڑ پھوڑ، دو نوجوان زیر حراست - دو حقیقی بھائیوں نے مزار میں توڑ پھوڑ کی

ضلع بجنور کے شیر کوٹ میں اتوار کو مبینہ طور پر دو حقیقی بھائیوں نے بھیس بدل کر تین مذہبی مقامات پر توڑ پھوڑ کی۔ فی الحال پولیس نے دونوں کو حراست میں لے لیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ Sabotage At Religious Place

مخصوص مذہبی مقام پر توڑ پھوڑ کرنے کے الزام میں دو نوجوان زیر حراست

author img

By

Published : Jul 25, 2022, 6:17 PM IST

بجنور: ریاست اترپردیش کے ضلع بجنور میں دو حقیقی بھائیوں نے بھیس بدل کر ایک مذہبی مقام پر توڑ پھوڑ کی اور وہاں موجود کپڑوں میں بھی آگ لگا دی۔ اطلاع ملتے ہی اتوار کی رات ضلع انتظامیہ نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا۔ فی الحال پولیس دونوں بھائیوں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ یہ پورا معاملہ بجنور کے شیر کوٹ علاقے کا ہے۔ Two youths detained for vandalizing a religious place

مخصوص مذہبی مقام پر توڑ پھوڑ، دو نوجوان زیر حراست

مزید پڑھیں:

شاملی: مذہبی مقام پر توڑ پھوڑ سے علاقے میں کشیدگی

اتوار کی شام کو دو حقیقی بھائی عادل اور کمال نے بھیس بدل کر تین مذہبی مقامات پر توڑ پھوڑ کی۔ پولیس نے کہا کہ 'اس کے پیچھے کیا سازش تھی، ابھی یہ کہنا مشکل ہے، اس سلسلے میں تفتیش جاری ہے۔ جلد ہی جانکاری دے دی جائے گی۔' تاہم راہگیروں نے مذہبی مقامات پر توڑ پھوڑ دیکھ کر ضلع انتظامیہ کو اطلاع دی۔

اس کے بعد ڈی ایم اور ایس پی موقع پر پہنچے اور حالات کو قابو میں کرنے کے لیے ٹوٹے ہوئے مذہبی مقامات کی مرمت کروائی۔ اس واقعہ کے بارے میں ایس پی دنیش سنگھ نے بتایا کہ پولیس نے دونوں حقیقی بھائیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.