ETV Bharat / bharat

UP Municipal Election میونسپل کارپوریشن کی تمام سیٹوں پر بی جے پی کا قبضہ - میونسپل کارپوریشن کی سبھی 17سیٹوں پر جیت

بی جے پی نے سبھی 17سیٹوں پر امیدوار اتارے تھے۔ ان میں سے کانپور، بریلی و مرادآباد میں بی جے پی نے موجودہ میئر پر ہی بھروسہ کیا تھا جبکہ دیگر سیٹوں پر نئے امیدواروں کو موقع دیا تھا اور سبھی نے جیت درج کی ہے۔ بی جے پی کے چار امیدوار ایسے ہیں جنہوں نے دوبارہ میئر بننے کا شرف حاصل کیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 13, 2023, 7:35 PM IST

لکھنؤ: اترپردیش بلدیاتی انتخابات میں حکمراں جماعت(بی جے پی) نے میونسپل کارپوریشن کی سبھی 17سیٹوں پر جیت کا پرچم لہرایا ہے۔ گذشتہ انتخابات میں 16میونسپل کارپوریشن نششتوں میں سے علی گڑھ اور میرٹھ پر سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے امیدوار نے جیت درج کی تھی۔ لیکن اس بار علی گڑھ اور میرٹھ کے ساتھ ہی نئی تشکیل شدہ میونسپل کارپوریشن شاہجہاں پور سیٹ پر بھی بی جے پی نے جیت درج کی ہے۔ بی جے پی نے سبھی 17سیٹوں پر امیدوار اتارے تھے۔ ان میں سے کانپور، بریلی و مرادآباد میں بی جے پی نے موجودہ میئر پر ہی بھروسہ کیا تھا جبکہ دیگر سیٹوں پر نئے امیدواروں کو موقع دیا تھا اور سبھی نے جیت درج کی ہے۔ بی جے پی کے چار امیدوار ایسے ہیں جنہوں نے دوبارہ میئر بننے کا شرف حاصل کیا ہے۔ان میں سے مرادآباد سے ونود اگروال اور بریلی سے امیش گوتم اور کانپور سے پرملا پانڈے لگاتار دوسری دفعہ میئر منتخب ہوئے ہیں۔جبکہ میرٹھ سے جیت درج کرنے والے ہری کانت اہلوالیہ اس سے پہلے بھی ایک بار میئر رہ چکے ہیں۔

ریاستی راجدھانی لکھنؤ سے بی جے پی امیدوار سشما کھرکوال نے اپنی حریف ایس پی کی وندنا مشرا کو تقریبا 50ہزار699ووٹوں سے شکست دیا۔ کھرکوال کو ایک لاکھ 16ہزار 205 ووٹ ملے جبکہ وندنا مشرا کو 63ہزار 506ووٹوں پر ہی اکتفاء کرنا پڑا۔گورکھپور میونسپل کارپوریشن میں بی جے پی کے ڈاکٹر منگلیش شریواستو نے ایس پی کی کاج نشاد کو 60ہزار ووٹوں سے شکست دی ہے۔ جبکہ وارانسی میں بی جے پی کے اشوک تیواری نے ایس پی کے اوم پرکاش سنگھ کو تقریبا 60ہزار ووٹوں سے شکست دیا۔

اجودھیا میونسپل کارپوریشن میں بی جے پی کے گریش پتی ترپاٹھی نے ایس پی کے آشیش پانڈے دیپو سے تقریبا 35625 ووٹوں کے فرقر سے جیت درج کیا ہے۔ بی جے پی امیدوار کو 77456ووٹ ملے جبکہ ایس پی امیدوار 41931 ووٹ موصول ہوئے۔ وہیں دوسری طرف اگر اجودھیا میونسپل کارپوریشن میں اگر کاونسلر نششتوں کی بات کی جائے تو کل 60وارڈوں میں سے 27 پر بی جے پی کے کاونسلر منتخب ہوئے ہیں جبکہ سماجو ادی پارٹی 17 ، آزاد امیدواروں میں 10، بی ایس پی کے تین اور عام آدمی و پیس پارٹی و آر ایل ڈی کے ایک ایک امیدوار نے جیت درج کی ہے۔

نو تشکیل شدہ میونسپل کارپوریشن شاہجہاں پور میں بی جے پی امیدوار ارچنا ورما پہلے راؤند سے ہی اپنی سبقت کا برقرار رکھا اورآخر میں کانگریس امیدوار نکہت اقبال کو 30256ووٹوں سے شکست دے کر جیت کا پرچم لہرایا۔ارچنا ورما کو کل 80740ووٹ ملے۔ ارچنا ورما نے سماج وادی پارٹی سے ٹکٹ نہ ملنے کے بعد پرچہ نامزدگی سے ایک دن پہلے ایس پی چھوڑ کر لکھنؤ میں نائب وزیر اعلی کی موجودگی میں بی جے پی کی رکنیت حاصل کی تھی اور بی جے پی نے انہیں اپنا امیدوار بنایا تھا۔

سہارنپور میونسپل کارپوریشن میں بی جے پی کی میئر امیدوار ڈاکٹر اجئے سنگھ نے بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) امیدوار خدیجہ بیگم کو 7972 ووٹوں کے فرق سے ہرایا۔ جبکہ متھرا سے بی جے پی امیدوار ونود اگروال نے اپنے نزدیکی حریف بی ایس پی کے راجا محتشم احمد کو ایک لاکھ سے زیادہ ووٹوں سے شکست سے دو چارج کیا۔ونود اگروال کو ایک لاکھ 45ہزار 720 ووٹ ملے جبکہ محتشم احمد کو 35ہزار191ووٹ ملے۔

مرادآباد میں بی جے پی امیدوار ونود اگروال نے 121415 ووٹ حاصل کر کے جیت کی ہیٹرک لگائی ہے۔ انہوں نے اپنے نزدیکی حریف کانگریس امیدوار کو 3589 ووٹوں سے شکست دیا ہے۔ کانگریس نے حاجی رضوان کو اپنا امیدوار بنایا تھا۔ یہاں رنر امیدوار کے سوا سبھی امیدواروں کی ضمانت ضبط ہوگئی ہے۔علاوہ ازیں غازی آباد سے سنیتا دیال، بریلی سے امیش گوتم، اور فیروزآباد میں کامنی راٹھور نے بی جےپی کا جھنڈا بلند کیا ہے۔آگرہ میں بھی بی جے پی امیدوار ہیملتا دیوار کر نے بی ایس پی امیدوار لتا والمیکی کو شکست سے دوچار کیا ہے۔

میونسپل کارپوریشن میں اس بڑی جیت کا سہرہ بی جے پی ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور ان کے ترقیاتی کاموں کو دے رہی ہے۔ اس جیت کو بی جے پی ریاستی عوام کے ذریعہ بی جےپی حکومت کی جانب سے کئے جارہے کاموں میں رضا مندی کی مہر بار کررہی ہے۔ریاستی بی جے پی سے موصول اعداد وشمار کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کل 50ریلیوں سے خطاب کیا، پہلے مرحلے میں یوگی آدتیہ ناتھ نے کل 28ریلیوں سے خطاب کیا جبکہ دوسرے مرحلے میں 22ریلیاں کیں۔

یہ بھی پڑھیں: UP Municipal Election اجودھیا اور جھانسی میں بی جے پی کی جیت

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.