ETV Bharat / bharat

UP MLC Election Result: دیوریا ایم ایل سی انتخابات میں ڈاکٹر کفیل خان کو شکست - ای ٹی وی بھارت اردو کی خبر

دیوریا کشی نگر سے بی جے پی کے امیدوار رتن پال سنگھ نے ڈاکٹر کفیل خان کو شکست دی ہے۔ ایم ایل سی انتخابات میں بی جے پی کے امیدوار رتن پال سنگھ نے سماج وادی پارٹی کے ڈاکٹر کفیل خان کو 3251 ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔

دیوریا ایم ایل سی انتخابات میں ڈاکٹر کفیل خان کو شکشت

author img

By

Published : Apr 12, 2022, 12:20 PM IST

اترپردیش قانون ساز اسمبلی کی 36 نشستوں میں سے 27 نشستوں کے نتائج کا اعلان ہوگیا ہے، جن میں 9 نشستوں پر بی جے پی کو بلامقابلہ جیت حاصل ہوچکی ہے۔ 27 نشستوں میں زیادہ تر بی جے پی کے امیدواروں کو کامیابی ملی ہے۔ سماجوادی پارٹی کا ابھی تک کسی بھی سیٹ پر کوئی بھی امیدوار آگے نہیں ہے۔ دیوریا کشی نگر سے بی جے پی کے امیدوار رتن پال سنگھ نے ڈاکٹر کفیل خان کو شکست دی ہے۔ ایم ایل سی انتخابات میں بی جے پی کے امیدوار رتن پال سنگھ نے سماج وادی پارٹی کے ڈاکٹر کفیل خان کو 3251 وٹوں کے فرق سے شکست دی ہے۔ رتن پال سنگھ کو 4282 ووٹ حاصل ہوئے جب کہ ڈاکٹر کفیل خان کو 1031 ووٹ حاصل ہوئے۔ آج صبح ہی سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان دیوریا کشی نگر کے علاقائی افسران کی موجودگی میں ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی 10:30 بجے تک ہی جیت ہار کا فیصلہ صاف ہو گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

ایم ایل سی انتخابات میں ڈاکٹر کفیل خان نے پورے زور و شور سے اشتہاری مہم میں حصہ لیا تھا، اس دوران ان کی کار کو پولیس نے متعدد بار روکا بھی تھا، جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ پورے انتخابات میں ڈاکٹر کفیل پرجوش تھے تاہم آج ووٹنگ شمار کے بعد ان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ وہیں جون پور سے بی جے پی کے برجیش سنگھ پرینشو، رائے بریلی سے بی جے پی کے دنیش پرتاب سنگھ، بہرائچ سے ڈاکٹر پرگیہ ترپاٹھی کو جیت حاصل ہوچکی ہے وارانسی، چندولی اور بھدوہی سے جیل میں قید برجیش سنگھ کی اہلیہ اننا پورا کو بھی کامیاب ملی ہے۔ وزیر اعظم کے پارلیمانی حلقہ سے بی جے پی کے امیدوار تیسرے نمبر پر ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.