ریاست گجرات میں غیرموسمی بارش کا آغاز ہوگیا ہے۔ تاہم بارش کا یہ سلسلہ ابھی چند اضلاع تک ہی محدود ہے۔ لیکن فصلیں خراب ہونے کے اندیشے کے پیش نظر کسانوں میں تشویش اور خوف کی ایک لہر پیدا ہوگئی ہے۔
دراصل محکمہ موسمیات نے 10 اور 11 دسمبر کو گجرات میں درمیانی بارش ہونے کی پیشین گوئی کی تھی، بحر عرب میں ہوا کے کم دباؤ کے نتیجے میں سوراشٹر اور جنوبی گجرات کے کچھ مقامات پر کل شام سے ہی موسم میں تبدیلی رونما ہوئی اور کئی اضلاع میں کل رات بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا.
محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی کے مطابق احمدآباد شہر کا موسم بھی تبدیل ہوگیا ہے اور جمعرات کی رات سے جمعہ کی صبح تک بھی شہر میں ہلکی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہا۔
واضح رہے کہ مغربی تغیراتی موسم کے سبب پورے گجرات میں بارش ہورہی ہے۔ گجرات میں بے موسم بارش کے نتیجہ میں کپاس، گیہوں اور زیرا جیسی فصلوں کو نقصان ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ علاوہ ازیں تجزیہ کاروں کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو ریاست گجرات اور اطراف میں سردی میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔
گجرات کے کئی اضلاع میں بے موسم بارش - Indian coastline
گجرات کے محکمہ موسمیات کے مطابق 10 دسمبر کو جاری کردہ آگاہی کے بعد جمعرات کی رات سے ہی گجرات کے کئی اضلاع میں غیرموسمی بارش ہورہی ہے۔ جب کہ اس طرح کی غیرموسمی بارش نے کسانوں میں تشویش پیدا کردی ہے۔