ETV Bharat / bharat

اناؤ: زہر سے لڑکیوں کی موت کا معاملہ الجھا، دکان پر پہنچا کھوجی کتا - ہلاک شدہ لڑکیوں کی آخری رسوم ادا

اناؤ کے اسوہا تھانہ علاقہ میں مشتبہ حالت میں ملنے والی تین لڑکیوں میں سے دو لڑکیوں کی بدھ کو موت ہو گئی تھی۔ وہیں، آج ہلاک شدہ لڑکیوں کی آخری رسوم ادا کر دی گئی ہیں۔ پولیس انتظامیہ معاملے کی تہہ تک پہنچنے کی کوشش میں مصروف ہے۔

Unao: case of death of girls due to poison Complicated, search dog arrives at a shop
اناؤ: زہر سے لڑکیوں کی موت کا معاملہ الجھا، دکان پر پہنچا کھوجی کتا
author img

By

Published : Feb 19, 2021, 5:23 PM IST

Updated : Feb 19, 2021, 5:42 PM IST

کھوجی کتا دکان پر پہنچا

اناؤ کے اسوہا تھانہ علاقے کے ببرہا گاؤں میں کھیت میں بے ہوشی کی حالت میں ملنے والی تین لڑکیوں میں سے دو کی موت کا معاملہ ابھی تک سلجھا نہیں ہے۔ وہیں، اس معاملے کی جانچ کے دوران ایف ایس ایل کی ٹیم کا کھوجی کتا جائے واردات (گاؤں) میں واقع ایک پرچون کی دکان پر پہنچا۔ کتے کے پہنچنے پر ایف ایس ایل کی ٹیم نے دکان سے سیمپل لے کر جانچ کے لیے بھیج دیا ہے۔

Unao: case of death of girls due to poison Complicated, search dog arrives at a shop
اناؤ: زہر سے لڑکیوں کی موت کا معاملہ الجھا، دکان پر پہنچا کھوجی کتا

واقعہ سے پہلے دو لڑکیوں نے خریدا تھا چپس

ببرہا گاؤں کے ہی رہنے والے دکاندار کا کہنا ہے کہ گذشتہ کل ایف ایس ایل کی ٹیم کا کتا ان کے گھر پر آ کر رکا جس کے بعد ٹیم کے ارکان نے دکاندار سے پوچھ گچھ کر نے کے بعد بتایا کہ واقعہ والے دن دو لڑکیوں نے تقریباً 3 بجے ان کی دکان سے ٹیڑھے میڑھے چپس خریدے تھے۔ اسی دن دیر شام کو تینوں لڑکیاں کھیت میں مشتبہ حالت میں پائی گئی تھیں۔ دکاندار نے کہا کہ جن دو لڑکیوں نے دکان سے چپس خریدے تھے، ان میں سے ایک کی موت ہو چکی ہے جبکہ ایک اسپتال میں نازک حالت میں زیر علاج ہے۔ ایف ایس ایل کی ٹیم نے دکان سے چپس کے سیمپل لے کر جانچ کے لیے بھیجا ہے۔

دکاندار نے بتایا کہ کل ان کے گھر ایک کتا آیا تھا جس کے ساتھ کئی لوگ تھے۔ کتا آیا اور میرے برآمدے میں بیٹھ گیا۔ اس کے ساتھ آئے لوگوں نے مجھ سے پوچھا کہ ان لڑکیوں نے کوئی سامان ان کی دکان سے خریدا تھا۔ دکاندار نے بتایا کہ اس کی دکان سے ہمیشہ کی طرح ان لڑکیوں نے دو چپس کے پیکٹ خریدے تھے جس کے بعد ٹیم، بکنے سے بچے 8 پیکٹس اپنے ساتھ لے گئی۔

ہلاک شدہ لڑکیوں کی آخری رسوم ادا

ضلع کے اسوہا تھانہ علاقے میں مشتبہ حالت میں پائی گئیں تین لڑکیوں میں سے دو کی موت ہو گئی تھی۔ وہیں، تیسری لڑکی کا علاج کانپور کے ریجنسی اسپتال میں چل رہا ہے۔ گھر والوں نے پولیس کے طریقۂ کار پر سوال اٹھایا ہے۔ وہیں، آج دونوں ہلاک شدہ لڑکیوں کی آخری رسوم ادا کر دی گئی ہیں جس جگہ پر تینوں لڑکیاں ملی تھیں وہیں پاس ہی میں واقع کھیت میں دونوں لڑکیوں کی آخری رسوم ادا کی گئیں۔ اس موقع پر بھاری پولیس فورس تعینات کی گئی تھیں۔

معاملے کی تفصیلات

ہم آپ کو بتا دیں کہ بدھ کو گھاس لینے گھر سے نکلی تین لڑکیاں جب کافی وقت گذر جانے کے بعد واپس نہیں لوٹیں تو گھر والوں نے انہیں ڈھونڈنا شروع کیا۔ اسی دوران انہیں تینوں لڑکیاں ایک کھیت میں بندھی ہوئی ملیں۔ لڑکیوں کے منہ سے جھاگ نکل رہا تھا۔ گھر والوں نے ان کی حالت کو دیکھتے ہوئے تینوں کو قریب میں واقع سی ایچ سی میں داخل کرایا، جہاں ڈاکٹروں نے دو لڑکیوں کو مردہ قرار دے دیا۔ وہیں، ایک لڑکی کی حالت نازک ہے، اسے کانپور ریفر کر دیا گیا تھا۔ یہ تینوں لڑکیاں باہم دوست تھیں۔

ہلاک شدہ دو لڑکیوں کی سخت سکیورٹی کے درمیان آخری رسوم ادا کر دی گئی ہیں۔ آخری رسوم کے موقع پر گاؤں میں بھاری پولیس فورس تعینات کی گئی تھی۔ پولیس کے علاوہ ایل آئی یو اور پی ایس سی بھی سرگرم ہے۔ پولیس انتظامیہ اس معاملے کو حل کرنے میں مصروف ہے۔ لکھنؤ زون کی آئی جی اور کمشنر نے ببرہا گاؤں پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔

Last Updated : Feb 19, 2021, 5:42 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.