ETV Bharat / bharat

Jamia Scholar Gets PM Scholarship: جامعہ کی روبینہ وزیراعظم ریسرچ فیلو شپ کے لیے منتخب

author img

By

Published : Dec 7, 2021, 4:18 PM IST

Updated : Dec 7, 2021, 8:48 PM IST

جامعہ ملیہ اسلامیہ Jamia Millia Islamia کے لیے یہ امر باعث افتخار ہے کہ شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ کی پی ایچ ڈی اسکالر روبینہ کو مئی دو ہزار اکیس مہم کے لیے راست داخلہ زمرے میں مؤقر وزیر اعظم ریسرچ فیلو شپ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

Prime Minister Research Fellowship
جامعہ کی روبینہ وزیراعظم ریسرچ فیلو شپ کے لیے منتخب

پروفیسر نجمہ اختر، شیخ الجامعہ نے اس اعزاز کے لیے انھیں مبارک دی اور امید ظاہر کی کہ معیاری تحقیقی نتائج کے ذریعہ وہ اسے درست ثابت کریں گی۔

پروفیسر منا خان ،صدر شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے کہا کہ اسکالر کو اس فیلو شپ کے تحت پہلے دو سال ستر ہزار روپے، تیسرے سال پچھتر ہزار روپے اور چوتھے اور پانچویں سال میں علی الترتیب اسّی ہزار روپے ملیں گے۔ اس کے علاوہ، اس اسکیم کے تحت اسکالر ہر سال دو لاکھ روپے کی ریسرچ گرانٹ (پانچ سال میں دس لاکھ) کی بھی اہل ہے۔

روبینہ کی تحقیق Development of Smart Capacitive Sensors for Condition Monitoring of Electrical Apparatus in Smart Grids پر مبنی ہوگی۔

اس کا بنیادی مقصد ٹرانسفامر اور گیس انسٹالڈ سوئچ گیئر (جی آئی ایس) جیسے اہم برقی آلات و اوزار کے لیے اعلی جامد اور متحرک خصوصیات والی درستگی کے ساتھ آن لائن دیکھ ریکھ والے کیپی سیٹو محاس وضع کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ایکشن ایڈ اسوسی ایشن نے شروع کی ’آؤ مل کر اسکالر شپ پائیں‘ مہم

روبینہ شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے پروفیسر طارق الاسلام کی نگرانی میں پی ایچ ڈی کررہی ہیں۔ وہ 'ڈیزائن، ماڈلنگ پر کام کرنے کے ساتھ اسمارٹ گرڈ میں چند اہم معیارات کے غیر رابطے والی پیمائش کے لیے اعلی کارکردگی کے حامل کیپی سیٹو محاس وضع کرنے پر کام کریں گی۔‘

اسمارٹ گرڈ کے سینسرز کو اعلی درجہ حرارت اور برقناطیسی رو والے مخل موسم اور سخت حالات کو جھیلنا پڑتا ہے۔ اس تحقیق سے نئے کیپی سیٹؤ محاس کی تیاری کا راستہ صاف ہوگا جو سستا بھی ہوگا اور جسے نصب کرنا بھی آسان ہوگا اور جو اپلی کیشن کے تقاضوں کو پورا بھی کرے گا۔

روبینہ نے اس کامیابی اور اعزاز پر پروفیسر اے کیو انصاری، کوآرڈی نیٹر پی ایم آر ایف اسکیم، صدر شعبہ، ڈین فیکلٹی آف انجینرئنگ اینڈ ٹکنالوجی، نگراں اور شعبے کے دیگر اراکین کا شکریہ ادا کیا۔

قابل ذکر ہے کہ دسمبر 2020 مہم کی لیٹرل داخلہ سکیم Lateral Admission Scheme میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے 6 ریسرچ اسکالر پی ایم آر ایف کے لیے منتخب ہوئے تھے جن میں سے پانچ طالبات تھیں۔

بہترین صلاحیتوں کو ریسرچ کے میدان میں لے آنا اس پرکشش فیلوشپ اسکیم کی اصل تحریک ہے تاکہ اختراعات و جدت کے ذریعہ ترقی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جاسکے۔ بجٹ دو ہزار اٹھارہ۔انیس میں اس اسکیم کا اعلان ہوا تھا۔

Last Updated : Dec 7, 2021, 8:48 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.